وائرل اسٹوریز
شاداب خان نے کعبہ دیکھ بابر اعظم کیلئے کونسی دعا مانگی؟
ویڈیو وائرل
شاداب خان نے کعبہ دیکھ بابر اعظم کیلئے کونسی دعا مانگی؟
ویڈیو وائرل
پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کیلئے کعبہ دیکھتے ہی مانگی گئی دعا کے حوالے سے انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں چند ایسی دوستیاں دیکھنے کو ملتی ہیں جو بھائیوں کے رشتے سے بھی بڑھ کر معلوم ہوتی ہیں۔
بات شاداب خان اور حسن علی کی کی جائے ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی یا پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی سب ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔
تمام کھلاڑی بابر اعظم سے بھی خاص رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور اسکی عکاسی انکے انٹرویوز میں بابر اعظم کو کھل کر سپورٹ کرنا ہے۔
چند روز قبل حسن علی کا بابر اعظم کو 'کنگ' کہنا اور اب شاداب خان کا بابر اعظم کیلئے مانگی گئی دعا کے حوالے سے بتانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں بابر اعظم کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں۔
ان دونوں تمام کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس دوران میچ میں جہاں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہوئے غصے میں نظر آرہے تو اسٹیڈیم میں سب کے درمیان دلچسپ نوک جھوک بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شاداب خان کو یہ بتاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خانۂ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہیں اپنے لیے نہیں بلکہ بابر اعظم کیلئے دعا مانگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 'کہتے ہیں کعبے پر پہلی نظر پڑنے پر جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے اور آپ کو معلوم ہے میں نے کیا مانگا؟ میں نے بابر کی شادی ہوجانے کی دعا مانگی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'بابر کی شادی اب ہوجانی چاہئے، صائم کا بھی ٹائم ہوگیا ہے شادی کا'۔
جب ان سے نسیم شاہ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'نہیں اس کو ابھی انجوئے کرنے دیں'۔
یہ سن کر بابر اعظم طنزیہ انداز میں بولے کیوں کیا اس کا بازو نہیں چل رہا؟ جس پر شاداب خان بولے کہ ہاں 'اس کا بازو نہیں چل رہا'۔
شاداب خان کا یہ جواب نسیم شاہ کی شولڈر انجری کی جانب اشارہ تھا جس پر سب ہنستے ہوئے نظر آئے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Manchester Orchestra ‘devastated’ by sudden death of drummer Timothy Very
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Harper Beckham’s Valentine’s tribute to Brooklyn fuels reconciliation buzz
Kim Kardashian defends Lewis Hamilton romance amid Kendall Jenner’s concerns
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns



