درِفشاں سلیم کی 'ریٹرو' ویڈیو تعریفیں سمیٹ گئی
'آجا پیا، تجھے پیار دوں' ، درِفشاں کی انسٹاگرام ریل کے چرچے

پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے نئی ویڈیو پر ریٹرو کا تڑکہ مار کر فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔
درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔
درِفشاں کی دلکش مسکراہٹ اور ہستی ہوئی آنکھوں کے چرچے ہر سو ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام ریل ہو یا ریمپ ورک، وہ اپنی دلکش مسکراہٹ چہرے پر لازمی سجائے رکھتی ہیں۔
درفشاں سلیم نے ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں درفشاں نہایت منفرد انداز میں 'ریٹرو تھیم' کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جہاں ان کی اسٹائلنگ، تاثرات اور ماحول سب کچھ ایک پرانی یادگار فلم کا منظر پیش کر رہا تھا۔
ویڈیو میں انہوں نے ایک ایسا کیمرہ فلٹر استعمال کیا جس نے کلپ کو پرانے وقتوں کی فلم کا تاثر دیا۔
درفشاں نے مختلف انداز میں پوز کیے، خاص طور پر متعدد شاٹ میں وہ ایک کتاب تھامے دلنشین انداز میں کیمرہ کی طرف دیکھتی نظر آئیں جو مداحوں کو بےحد پسند آیا۔
درِفشاں سلیم اس ویڈیو میں پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'میوز لکس' کی ڈیزائن کردہ چھوٹی قمیص کے ساتھ چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنا جس کے ساتھ میچنگ دوپٹہ بھی کندھے کی زینت بنایا۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور بالی وڈ کلاسک گانا 'آ جا پیا، تجھے پیار دوں' لگایا جس نے ویڈیو کو مزید ریٹرو ٹچ دیا۔
درفشاں کی اس فنکارانہ ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے ڈھیر لگ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ صرف ایک ویڈیو نہیں، ایک فن پارہ ہے۔ درفشاں واقعی پرانے زمانے کی فلموں اور گیتوں کی روح کو زندہ کرتی دکھ رہی ہیں'۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ 'پرانے وقتوں کی حسین جھلک اور درفشاں کی موجودہ خوبصورتی، کیا زبردست امتزاج ہے۔'
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا