انفوٹینمنٹ
شاہ رخ اور کاجول کے درمیان محبت کیوں نہ پروان چڑھ سکی؟
اگر وہ دونوں اُس وقت سنگل ہوتے تو کیا ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے؟
شاہ رخ اور کاجول کے درمیان محبت کیوں نہ پروان چڑھ سکی؟
اگر وہ دونوں اُس وقت سنگل ہوتے تو کیا ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے؟
بالی وڈ کی تاریخ میں کئی مشہور آن اسکرین جوڑیاں بنی اور ٹوٹ گئیں لیکن شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں میں ایک الگ ہی مقام حاصل ہے۔
اس جوڑی نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازی گر، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان اور دل والے جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔
1993 سے لے کر 2015 تک اس جوڑی نے کئی یادگار پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے درمیان کبھی بھی رومانوی تعلقات نہیں رہے۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں شاہ رخ خان اور کاجول سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اگر وہ دونوں اُس وقت سنگل ہوتے تو کیا ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے؟
اس سوال کے جواب میں کاجول نے ہنستے ہوئے کہا، ’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ جب ہم نے صرف چھ ماہ میں بازی گر مکمل کی تو اس وقت میں اجے دیوگن کو دیکھ رہی تھی (یعنی ان کے تعلقات اجے دیوگن سے استوار ہوچکے تھے)۔‘
کاجول کے جواب پر شاہ رخ خان نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا، ’میں بھی اُس وقت اجے کو دیکھ رہا تھا۔‘
یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے فلمی کریئر کے عروج سے قبل ہی گوری خان سے طویل تعلق کے بعد شادی کرلی تھی، ان کے تین بچے ہیں جن میں آریان ، سہانا اور ابرام ہیں۔
دوسری جانب کاجول نے 1994 میں اداکار اجے دیوگن کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور 1999 میں ان سے شادی کی، ان کے دو بچے، نیسا اور یگ،ہیں۔
یہ جوڑی اگرچہ حقیقی زندگی میں ساتھ نہ ہوئی، لیکن ان کی اسکرین کیمسٹری آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute



