سوشل میڈیا
علمائے کرام کی اجازت سے والدہ کا اتنا بڑا ٹیٹو بنوایا: رجب بٹ
آج کل دبئی میں مقیم رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے
علمائے کرام کی اجازت سے والدہ کا اتنا بڑا ٹیٹو بنوایا: رجب بٹ
آج کل دبئی میں مقیم رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے
پاکستانی متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اپنے دائیں بازو پر والدہ کے چہرے کا ٹیٹو بنوا کر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔
آج کل دبئی میں مقیم رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے، متعدد تنازعات کے بعد اب انہیں آدھی بازو کے برابر ٹیٹو بنوانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
رجب بٹ کے نئے وی لاگز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی دائیں بازو پر اپنی والدہ کے چہرے کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔
یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹیٹو بنوانے سے متعلق اپ لوڈ کیے گئے اپنے وی لاگ کے اختتام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے یہ ٹیٹو اپنے مسلک (اہلِ تشیع) کے علمائے کرام سے اجازت لے کر بنوایا ہے، میرے علمائے کرام نے کہا تھا کہ یہ حرام نہیں ہے تو میں نے اتنا بڑا ٹیٹو بنوایا ہے۔
انہوں نے اپنے وی لاگ میں یہ بھی کہا تھا کہ میں اب اس ٹیٹو پر مزید کوئی نیا تنازع نہیں چاہتا، میں نے یہ ٹیٹو اپنی والدہ کی محبت میں بنوایا ہے، اگر آپ کے مسلک میں اس کی اجازت نہیں ہے تو آپ نہ بنوائیں۔
رجب بٹ کے ٹیٹو بنوانے پر صارفین ان سے نالاں نظر آ رہے ہیں، نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ ٹیٹو گدوانا اسلام میں حرام ہے چاہے وہ کوئی بھی مسلک ہو۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے ایک فین پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک عالم کو کھال کے باہر ٹیٹو بنوانے کو حلال قرار دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ عالم کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں اس کی اجازت ہے۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours
Legendary Italian designer Valentino Garavani dead at 93
Marriyum Aurangzeb steals spotlight at Junaid Safdar’s wedding




