ہانیہ عامر کن 4 لُکس کے سبب 'میٹ گالا' ڈیبیو دے سکتی ہیں؟

فیشن اور فینٹسی کا حسین امتزاج 'میٹ گالا' ہر سال اپنی دلکش تھیمز اور دنیا بھر کے اسٹارز کے چونکا دینے والے انداز سے مداحوں کو حیران کر دیتا ہے اور اگر اس ایونٹ میں کسی پاکستانی اداکارہ کو ڈیبیو دینا چاہئے تو وہ لازمی ہانیہ عامر ہی ہونگی کیونکہ وہ فیشن سینس میں دیگر تمام اداکاراؤں میں سبقت لے جاتی نظر آتی ہیں۔
چاہے وہ دیسی گلیم ہو یا گلوبل ٹرینڈز، ہانیہ عامر نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر ریڈ کارپٹ پر راج کر سکتی ہیں۔ اُن کے فیشن اسٹائل میں جو بیباکی، اعتماد، اور جدت ہے وہ اُنہیں ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک اسٹائل آئیکون بناتا ہے۔
2025 کے میٹ گالا کی تھیم ہے 'سپر فائن ٹیلرنگ بلیک اسٹائل'، ایک منفرد اور پاورفل تھیم کو اگر کوئی پاکستانی اسٹار ہے جو اس تھیم کو بے انتہا خوبصورتی کے ساتھ نبھا سکتی ہیں تو وہ ہانیہ عامر کے علاوہ کوئی نہیں۔
ہانیہ عامر کے وہ پانچ لکّس جو ثابت کرتے ہیں کہ ہانیہ میٹ گالا کی ریمپ پر اپنی جگہ بنانے کی سب سے زیادہ اہل ہیں۔
1۔ پرانے ہالی وڈ اسٹائل پر دیسی ٹچ:
ارپیتا مہتا کے اس لک میں ہانیہ ایک شاندار انداز میں نظر آئیں۔ کلاسک ہالی وڈ ڈریس ہانیہ عامر کی شخصیت کو مزید نکھارتا اور انکے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت پیش کرتا دکھا۔
ہانیہ عامر نے اپنے لُک کو حسین ترین بناتے ہوئے ونک آئی لائنر لگایا اور گھنگریالی وگ کو سر پر سیٹ کرتے ہوئے ہاف پف ہاف ڈاؤن ہیئر اسٹائل بنایا جو انکو مزید حسین دکھانے میں اہم کردار ادا کرتی دکھی۔
ہانیہ عامر کی اس حسین ساڑھی نما ڈریس پر سیکوئنس کا دلکش کام کیا گیا جو بلاؤس سے لیکر پوری ساڑھی پر یکساں رکھا گیا۔
2۔ بالی وڈ کی شانتی پریا کی جھلک:
ہانیہ عامر نے بھارتی فیشن ڈیزائنر راہول مشرا کیلئے شوٹنگ کروائی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی مشہور فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا ایک ایسا سین ری کریئٹ کیا کہ بالی وڈ متوالے ہانیہ عامر کو ’بالی وڈ کی اگلی شانتی پریا‘ قرار دیتے دکھے۔
ہانیہ عامر اس ویڈیو میں اگرچہ شانتی پریا کے لُک میں نہیں تھیں بلکہ انہوں نے سنہرا لباس پہن رکھا تھا لیکن ویڈیو میں وہ فلمی سین کی طرح ہی اداکاری کرتی دکھیں۔
3۔ باس بیب انرجی:
یہ لک ایک پاورفل، پروفیشنل، اور پالشڈ انداز پیش کرتا ہے جو کہ بتاتا ہے وہ تمام فیشن کی دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ فیشن وہ ہے جو میں پہن لوں۔
ہانیہ نے اسے ایک ایسے اعتماد کے ساتھ پہنا ہے کہ یہ میٹ گالا کے مشہور سیڑھیوں پر ایک منفرد منظر پیش کر سکتا ہے۔
4۔ ساڑھی، چمک، اور اسٹار پاور:
بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ لہنگا چولی اور ہانیہ کا انداز مل کر کسی بلاک بسٹر بالی وڈ فلم کے کسی سب سے بہترین گانے کی جھلک معلوم ہوتے ہیں۔
یہ لک ایسا ہے کہ ہر نظر اُن پر ٹھہر جائے جیولری، میک اپ اور ہیئر اسٹائل سب کچھ ایک مکمل پیکج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا اور یہ لک تو صاف صاف کہتا ہے کہ 'یہ کون ہے جس نے مڑ کر مجھے نہیں دیکھا؟'
ہانیہ عامر اس لُک میں اپنی کیوٹنس کا بھی بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔
ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ 'روز' جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔
اس حسین لہنگا چولی اور دوپٹے پر فلورل پیٹرن پر دلکش کام بنا ہوا ہے جو اد جوڑے کو سنہرے سمیت دیگر رنگوں کے حسن سے نواز رہا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا