فلم / ٹی وی

فلم 'ستارے زمین پر' کی ریلیز ڈیٹ منظر عام پر

فلم کی ریلیز اور ٹریلر لانچ کے حوالے سے اہم معلومات آؤٹ

Web Desk

فلم 'ستارے زمین پر' کی ریلیز ڈیٹ منظر عام پر

فلم کی ریلیز اور ٹریلر لانچ کے حوالے سے اہم معلومات آؤٹ

فلم کی ریلیز اور ٹریلر لانچ کے حوالے سے اہم معلومات آؤٹ
فلم کی ریلیز اور ٹریلر لانچ کے حوالے سے اہم معلومات آؤٹ

اداکاری سے وقفہ لینے کے بعد بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی موسٹ اویٹڈ فلم 'ستارے زمین پر' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

 گزشتہ چند ہفتوں سے بھارتی میڈیا پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عامر خان اور آر ایس پرسنا اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ستارے زمین پر' کو 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں لانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ‘عامر خان جون کے مہینے میں باکس آفس کی کھلی دوڑ کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ابتدائی طور پر وہ 30 مئی کو فلم ریلیز کرنے پر غور کر رہے تھے لیکن 20 جون کو ریلیز انہیں باکس آفس پر دو ہفتوں کا کھلا میدان فراہم کرے گی‘۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 'ستارے زمین پر' کی ایڈیٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب عامر خان کی توجہ فلم کی مارکیٹنگ کرنے اور اسے ہر ممکن طریقے سے اپنے ناظرین تک پہنچانے پر مرکوز ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہےکہ ’عامر خان ستارے زمین پر کی اسکرپٹ پر  پختہ یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہ ان کے ہنسی، ایموشنز اور ڈرامے کے فارمولے پر مبنی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ عامر  فلم کیلئے  ایک اچھی ونڈو کی تلاش میں تھے جو انہیں 20 جون کی ریلیز کے ساتھ مل گئی ہے اور فلم کا پورا مارکیٹنگ پلان طے ہو چکا ہے‘۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ‘ستارے زمین پر' کا تھیٹریکل ٹریلر دو ہفتوں میں ریلیز ہوجائے گا اور میکرز اسے یکم مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی فلم 'ریڈ 2' کے پرنٹس کے ساتھ اٹیچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔

 میکرز کا خیال یہ ہے کہ سینما جانے والی عوام تک براہ راست فلم کا ٹریلر  پہنچایا جائے اور 'ریڈ 2' ایک ایسی فلم ہے جس سے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے کی توقع ہے فی الحال یہ ان کا منصوبہ ہے اور ممکن ہے کہ آخری لمحات میں اس پلان میں کچھ تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں‘۔

'ستارے زمین پر' کے بارے میں

واضح رہے کہ 2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا، اس مرتبہ بھی فلم ’ستارے زمین پر’ میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی۔

’تارے زمین پر‘ میں عامر خان نے ایک ایسے آرٹ ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لانے میں مدد کرتے ہیں۔

اس فلم میں ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا، جوکہ اب اس کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس فلم کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔