فلم / ٹی وی

نوازالدین صدیقی اسمگلنگ مافیا کو دھول چٹانےکو تیار

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ کوسٹاؤ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

Web Desk

نوازالدین صدیقی اسمگلنگ مافیا کو دھول چٹانےکو تیار

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ کوسٹاؤ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

حال ہی میں فلم کا دلچسپ ٹریلر جاری کیا گیا۔
حال ہی میں فلم کا دلچسپ ٹریلر جاری کیا گیا۔

بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کوسٹاؤ‘ کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نوازالدین کا کردار نہ صرف گووا شہر میں سونے کی سب سے بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے بلکہ بالآخر اسی نظام کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے جس کا وہ خود حصہ ہوتا ہے۔

نوازالدین صدیقی فلم میں کوسٹاؤ فرنانڈیز کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو 1990 کی دہائی میں گووا شہر کے طاقتور ترین اسمگلنگ سنڈیکیٹ کے خلاف کھڑے ہونے والے ایک کسٹمز آفیسر تھے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح سونے کی اسمگلنگ کے جال کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے مگر اُسے خود اپنے ہی نظام سے دھوکا ملتا ہے اور قتل کے جھوٹے الزام میں پھنسا دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد وہ کرپٹ نظام اور مجرمانہ دنیا دونوں سے لڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو بھی محفوظ رکھنے کی جدوجہد کرتا ہے۔

زی 5نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اصلی ہیرو کی کہانی، ایک کسٹمز آفیسر جس نے پوری جرم کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، یہ صرف لڑائی نہیں، بلکہ قربانی سے لکھی گئی ایک میراث ہے۔

مداحوں نے فلم کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا،ایک صارف نے لکھا کہ 'پرانے والے نوازالدین واپس آ گئے ہیں، اب مزہ آئے گا'۔

دوسرے نے کہا کہ 'نوازالدین آگ لگا رہے ہیں'، تیسرے نے لکھا کہ 'ٹریلر تو صرف ایک جھلک ہے، اصل فن تو فلم میں دیکھنے کو ملے گا بے حد پُرجوش ہوں'۔

ایک اور مداح نے کہا کہ 'ڈائیلاگ کمال کے ہیں،شاندار اداکاری لگ رہی ہے'۔

فلم 'کوسٹاؤ' کے بارے میں

اس فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے، جو بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم پیش کر رہے ہیں،فلم میں پریا باپت، کشور کمار جی، گگن دیو ریار اور حسین دلال اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ کی پیشکش ہے، جو بومبے فیبلز موشن پکچرز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے،کوسٹاؤ یکم مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5پر ریلیز کی جائے گی۔