انفوٹینمنٹ

دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اداکار کون؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار نے کسی فلم میں مرکزی کردار نہیں نبھایا۔

Web Desk

دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اداکار کون؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار نے کسی فلم میں مرکزی کردار نہیں نبھایا۔

یہ ادکار مرکزی کردار میں نظر نہ آنے کے باوجود سرِ فہرست ہیں۔
یہ ادکار مرکزی کردار میں نظر نہ آنے کے باوجود سرِ فہرست ہیں۔

فلمی جائزوں اور ڈسکوری کا سوشل پلیٹ فارم 'لیٹر باکسڈ' ہر سال ایک ایسی فہرست پیش کرتا ہے جس میں گزشتہ سال کے موازنے کے ساتھ اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں۔

اس اندراج میں سب سے زیادہ مقبول فلمیں، سب سے زیادہ متوقع ریلیز اور یہاں تک کہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اداکار بھی شامل ہیں۔

فہرست کے اس حصے میں گزشتہ 3 سالوں سے، ایک غیر متوقع امیدوار فلمی دنیا میں سب سے بڑے سپر اسٹارز کو ہرا رہا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اداکار

لیٹر باکسڈ کے سال 2024 کے ریویو میں اس کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اداکاروں کی فہرست شامل ہے، جس میں ولیم ڈیفو سرفہرست تھے۔

69 سالہ عمر رسیدہ اداکار گزشتہ سال ریلیز ہونے والی 5 فلموں میں نظر آئے جس میں 'کائنڈز آف کائنڈنیس'، 'بیٹل جوس بیٹل جوس'، سیٹرڈے نائٹ'، 'زیرو' اور 'نوزفیراٹو' شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان پانچوں فلموں میں سے کسی میں بھی اداکار مرکزی کردار میں نظر نہیں آئے، اس کے باوجود انہوں نے ریان رینالڈز، ٹموتھی شیلمے جیسے مقبول اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی گزشتہ سال بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں۔

اس فہرست کے ٹاپ 10 میں زیادہ تر کیریکٹر ایکٹرز کا غلبہ ہے جیسے سٹیلن سکارسگرڈ، جے کے سیمنز، جوش برولن، سیموئیل ایل جیکسن، اور ڈیو بوٹیسٹا شامل ہیں۔

اس فہرست میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکاروں میں ٹموتھی شیلمے نمبر2، جیویئر بارڈیم نمبر8، مارک رفالو نمبر9، اور بریڈ پٹ نمبر 10 پپر موجود ہیں۔

اس سے قبل ولیم ڈیفو 2022 اور 2021 میں بھی دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اداکار رہے تھے، انہوں نے ریان گوسلنگ، رابرٹ پیٹنسن اور میٹ ڈیمن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ فہرست کیسے تیار کی جاتی ہے؟

لیٹر باکسڈ ایک کمیونٹی ہے جہاں صارف اپنی دیکھی ہوئی فلموں کو لاگ ان کر کے وہاں اپنے ریویوز اور تبصرے چھوڑ سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم سال میں اپنے تمام صارفین کی طرف سے چھوڑے گئے اجتماعی ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ کون سی فلمیں سب سے زیادہ دیکھی گئی ہیں، اور کون سے اداکار ان میں نمایاں ہیں۔

چونکہ لیٹر باسکڈ صرف اس سال ریلیز ہونے والی فلموں تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فہرست کو محدود نہیں رکھتا، اس لیے بڑی فلموں کے ساتھ پرانے اداکاروں کے ان میں نظر آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس طرح اسپائیڈر مین فلموں سے لے کر اولیور اسٹون کے جنگی ڈراموں تک نظر آنے والے ولیم معمول کے مطابق فہرست میں سرفہرست ہیں۔

اس کے علاوہ، کمیونٹی بڑی حد تک امریکہ اور یورپ میں مقیم ہے جس کی ایشیا میں موجودگی بہت محدود ہے۔ اس طرح کوئی بھی چینی یا ہندوستانی فلمیں یا اداکار ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے۔

تازہ ترین