فیشن

نیتا امبانی کے میک اپ آرٹسٹ کی سیلری کتنی ہے ؟

نیتا امبانی تقریبات میں اپنے شاندار اسٹائلش لُک کی وجہ سے جانی جاتی ہیں

Web Desk

نیتا امبانی کے میک اپ آرٹسٹ کی سیلری کتنی ہے ؟

نیتا امبانی تقریبات میں اپنے شاندار اسٹائلش لُک کی وجہ سے جانی جاتی ہیں

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

نیتا امبانی کا شمار بھارت کی کامیاب ترین بزنس ویمن میں ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنی شاندار اسٹائل اسٹیٹمنٹس سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

چاہے وہ پارٹی ہو، کسی تقریب میں شرکت ہو یا معمول کا کوئی دن، نیتا امبانی کے حسین اور دیدہ زیب انداز ہر موقع پر داد کے قابل ہوتے ہیں۔

اگرچہ لوگ ان کے پسندیدہ فیشن برانڈز سے بخوبی واقف ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے ہر انداز کے پیچھے یعنی ان کا میک اپ آرٹسٹ کون ہے ؟

نیتا امبانی کے میک اپ آرٹسٹ کون ہیں؟

وہ کوئی اور نہیں بلکہ مکی کانٹریکٹر ہیں، جو شوبز کی دنیا میں ایک بڑا نام ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ امبانی خاندان کے ساتھ کام کرنے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

مکی کانٹریکٹر:میک اپ کی دنیا کا نامور ستارہ

مکی کانٹریکٹر نے 1992 میں اپنا کیریئر اس وقت شروع کیا جب وہ اداکارہ کاجول کے ساتھ فلم ’بے خودی‘ میں بطور میک اپ آرٹسٹ کام کر رہے تھے۔

یہی ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

آج وہ تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی مشہور فلموں میں اپنی مہارت دکھا چکے ہیں جیسے

ان کے کریڈٹ پر’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’دل تو پاگل ہے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘،’ کبھی خوشی کبھی غم‘،’ مائی نیم از خان‘، ’کارتک کالنگ کارتک‘، ’ڈان‘، ’ویرے دی ویڈنگ‘، ’گُڈ نیوز‘ اور بہت سی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مکی کانٹریکٹر نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز سائنس کے طالبعلم کے طور پر کیا تھا، اُس دور میں میک اپ یا ہیئر ڈریسنگ کو کوئی مستحکم کیریئر نہیں سمجھا جاتا تھا۔

لیکن مکی نے اپنی شوق کی پیروی کرتے ہوئے ممبئی کے ٹوکیو بیوٹی پارلر سے میک اپ اور ہیئر اسٹائل سیکھنے کا آغاز کیا۔

ایک دن اداکارہ ہیلن پارلر آئیں اور مکی کو ان کے بال کاٹنے کی ذمہ داری دی گئی، اس دوران مکی نے ہی ہیلن سے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، ساتھ ہی ہیلن نے بتایا کہ اُس وقت صرف خواتین ہی اداکاراؤں کے ہیئرڈریسر ہو سکتی تھیں، جس پر مکی نے فیصلہ کیا کہ وہ میک اپ آرٹسٹ بنیں گے اور آج وہ امبانی فیملی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

امبانی خواتین کے ساتھ مکی کا جادو

نیتا امبانی کے ساتھ ساتھ مکی ایشا امبانی اور شلوکا مہتا کے بھی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان کے فن کا جادو ہر تقریب اور ہر فوٹو شوٹ میں صاف جھلکتا ہے۔

صرف امبانی ہی نہیں، مکی نے انوشکا شرما، پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن، سونم کپور، عالیہ بھٹ جیسے فلمی دنیا کے اےلسٹ ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

مکی کانٹریکٹر کی یومیہ فیس کتنی؟

اب بات کرتے ہیں مکی کانٹریکٹر کی فیس کی، چونکہ ان کے کلائنٹ زیادہ تر شوبز یا اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے ان کی یومیہ فیس بھی حیران کن ہے۔

ویب سائٹ ’ہرزندگی‘ کی رپورٹ کے مطابق، مکی کانٹریکٹر کی فیس 25ہزار بھارتی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

ایک دوسری رپورٹ کے مطابق، وہ ممبئی میں ایک دن کا کام کرنے کے 75ہزار سے ایک لاکھ تک چارج کرتے ہیں۔

تازہ ترین