پی ایس ایل 10 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی
رواں سال کئی قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ریکارڈ معاوضے حاصل کیے ہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کا دسواں ایڈیشن نہ صرف کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے بلکہ کھلاڑیوں کی معاوضوں کے حوالے سے بھی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
رواں سال کئی قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ریکارڈ معاوضے حاصل کیے ہیں، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مالی استحکام کا مظہر ہیں۔
آئیے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر
پی ایس ایل 2025 میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں کراچی کنگز کیلئے کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سرفہرست ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کراچی کنگز کے ساتھ 3 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 8 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کو کئی فتوحات دلائیں، وہ پی ایس ایل 2025 میں پہلی بار کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ڈیرل مچل
دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل ہیں جو پی ایس میں لاہور قلندرز کیلئے کھیل رہے ہیں۔
ڈیرل مچلنے لاہور قلندرز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیرل مچل اپنی مستقل مزاجی اور پاور ہٹنگ کے لیے مشہور ہیں۔
بابراعظم
تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو پی ایس میں پشاور زلمی کیلئے کھیل رہے ہیں۔
بابراعظم نے بھی پشاور زلمی کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
وہ پاکستان کے اسٹار بیٹسمین اور سابق کپتان بھی ہیں جو اپنے کلاسیکل بیٹنگ اسٹائل کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔
فخر زمان
چوتھے نمبر پر قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان ہیں جو پی ایس میں لاہور قلندرز کیلئے کھیل رہے ہیں۔
فخر زمان نے بھی پشاور زلمی کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
لیفٹ آرم اوپنر فخر زمان اپنی دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور کئی میچز میں قومی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی
پانچویں نمبر پر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ہیں جو پی ایس میں لاہور قلندرز کیلئے کھیل رہے ہیں۔
شاہین آفریدی نے بھی لاہور قلندرز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اپنی تیز رفتار باؤلنگ اور یارکرز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
صائم ایوب
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے نوجوان بلےباز صائم ایوب بھی شامل ہیں جو پی ایس میں پشاور زلمی کیلئے کھیل رہے ہیں۔
صائم ایوب نے بھی پشاور زلمی کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
صائم ایوب ایک ابھرتے ہوئے پاکستانی اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کرکٹ حلقوں میں خوب توجہ حاصل کی ہے۔
ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 2024 میں صائم ایوب کو آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔
نسیم شاہ
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے مایہ ناز باؤلر نسیم شاہ بھی شامل ہیں جو پی ایس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیل رہے ہیں۔
نسیم شاہ نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
نسیم شاہ ایک نوجوان اور باصلاحیت فاسٹ باؤلر ہیں، جن کی باؤلنگ میں رفتار اور سوئنگ نمایاں ہے۔
محمد رضوان
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بھی شامل ہیں جو پی ایس میں ملتان سلطانز کی کپتانی رہے ہیں۔
محمد رضوان نے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
وہ اپنی مستقل مزاجی اور فٹنس کے لیے جانے جاتے ہیں اور دنیائےکرکٹ میں کئی اہم اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔



