ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان

اوپن اے آئی نے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے

Web Desk

اوپن اے آئی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان

اوپن اے آئی نے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تیاری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ایلون مسک کے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) اور مارک زکربرگ کے انسٹاگرام کی خصوصیات کا امتزاج ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘دی ورج‘ کے حوالے سے بتایا کہ اوپن اے آئی اس وقت ایک نئے سوشل نیٹ ورک کے تصور پر ابتدائی سطح پر کام کر رہی ہے۔

 کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین اس منصوبے کے حوالے سے مختلف افراد سے مشاورت میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے، تاہم اس پر عمل درآمد کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

 منصوبے سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس (Twitter) جیسی خصوصیات کو یکجا کرے گا۔

فی الوقت کمپنی یا اس کے سربراہ سام آلٹمین کی جانب سے باقاعدہ طور پر کسی اعلان یا تصدیق سے گریز کیا جا رہا ہے، تاہم متعدد ٹیکنالوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ قدم ڈیجیٹل دنیا میں اوپن اے آئی کا نیا موڑ ہو سکتا ہے۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سام آلٹمین اور ایلون مسک کے درمیان مصنوعی ذہانت کے استعمال کے معاملے پر تنازعات چل رہے ہیں، اور دونوں فریقین ایک دوسرے پر ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت قانونی چارہ جوئی بھی کر چکے ہیں۔

 علاوہ ازیں، سام آلٹمین اور مارک زکربرگ کے درمیان بھی اسی نوعیت کے اختلافات پائے جاتے ہیں۔