ٹیکنالوجی

گوگل کا ’ڈاٹ پی کے‘کو الوداع؟

گوگل نے اس تبدیلی کی کیا وجہ بیان کی؟

Web Desk

گوگل کا ’ڈاٹ پی کے‘کو الوداع؟

گوگل نے اس تبدیلی کی کیا وجہ بیان کی؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے گوگل سرچ ایک ناگزیر سہولت بن چکی ہے۔ چاہے قریبی اسپتال تلاش کرنا ہو یا بہترین ریسٹورنٹ، ہر سوال کا پہلا جواب اکثر ’گوگل کر لو’ کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اب گوگل نے اپنے صارفین کے تجربے کو مزید ہم آہنگ اور بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کی حالیہ بلاگ پوسٹ کے مطابق، کمپنی ملکوں کے مخصوص کوڈز پر مبنی سرچ ڈومینز  جیسے پاکستان کے لیے google.com.pk یا برازیل کے لیے google.com.br کو ختم کر رہی ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت دنیا بھر کے صارفین کی تمام سرچز خودکار طور پر google.com پر ری ڈائریکٹ کر دی جائیں گی۔

گوگل نے اس تبدیلی کی کیا وجہ بیان کی؟

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو ‘مزید مربوط، ہموار اور یکساں سرچ تجربہ‘ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ اب سرچ کی بنیاد مقام (location) پر ہوگی، نہ کہ ڈومین پر۔

صارفین پر کیا اثر پڑے گا؟

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس تبدیلی سے سرچ کے نتائج یا کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ ممکن ہے کہ کچھ صارفین کو اپنی ترجیحات (preferences) دوبارہ سیٹ کرنی پڑیں۔

بیان میں کہا گیا کہ،‘اگرچہ براؤزر کے ایڈریس بار میں نظر آنے والا ڈومین تبدیل ہو جائے گا، لیکن صارفین کے مقامی قوانین اور ترجیحات کو بدستور مدنظر رکھا جائے گا۔‘

گوگل کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ چند مہینوں میں مرحلہ وار طور پر نافذ کیا جائے گا۔ کمپنی کی آفیشل بلاگ پوسٹ 15 اپریل کو شائع کی گئی، جس میں اس تبدیلی کو عالمی سطح پر صارفین کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین