ٹیکنالوجی
گوگل کا ’ڈاٹ پی کے‘کو الوداع؟
گوگل نے اس تبدیلی کی کیا وجہ بیان کی؟
گوگل کا ’ڈاٹ پی کے‘کو الوداع؟
گوگل نے اس تبدیلی کی کیا وجہ بیان کی؟
دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے گوگل سرچ ایک ناگزیر سہولت بن چکی ہے۔ چاہے قریبی اسپتال تلاش کرنا ہو یا بہترین ریسٹورنٹ، ہر سوال کا پہلا جواب اکثر ’گوگل کر لو’ کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اب گوگل نے اپنے صارفین کے تجربے کو مزید ہم آہنگ اور بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
گوگل کی حالیہ بلاگ پوسٹ کے مطابق، کمپنی ملکوں کے مخصوص کوڈز پر مبنی سرچ ڈومینز جیسے پاکستان کے لیے google.com.pk یا برازیل کے لیے google.com.br کو ختم کر رہی ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت دنیا بھر کے صارفین کی تمام سرچز خودکار طور پر google.com پر ری ڈائریکٹ کر دی جائیں گی۔
گوگل نے اس تبدیلی کی کیا وجہ بیان کی؟
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو ‘مزید مربوط، ہموار اور یکساں سرچ تجربہ‘ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ اب سرچ کی بنیاد مقام (location) پر ہوگی، نہ کہ ڈومین پر۔
صارفین پر کیا اثر پڑے گا؟
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس تبدیلی سے سرچ کے نتائج یا کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ ممکن ہے کہ کچھ صارفین کو اپنی ترجیحات (preferences) دوبارہ سیٹ کرنی پڑیں۔
بیان میں کہا گیا کہ،‘اگرچہ براؤزر کے ایڈریس بار میں نظر آنے والا ڈومین تبدیل ہو جائے گا، لیکن صارفین کے مقامی قوانین اور ترجیحات کو بدستور مدنظر رکھا جائے گا۔‘
گوگل کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ چند مہینوں میں مرحلہ وار طور پر نافذ کیا جائے گا۔ کمپنی کی آفیشل بلاگ پوسٹ 15 اپریل کو شائع کی گئی، جس میں اس تبدیلی کو عالمی سطح پر صارفین کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release


