وہاج علی کی جذباتی انسٹاگرام اسٹوری وائرل
اداکاری میں قدم رکھنے سے قبل وہاج علی نے بطور لائن پروڈیوسر کام کیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار وہاج علی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے، جذبات سے بھرپور اس پیغام نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا۔
وہاج علی نے سال 2015 میں ڈرامہ سیریل عشق عبادت کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اس کے بعد دلنواز، دلِ بےرحم، بھرم، ماہِ تمام اور دل نا امید تو نہیں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔
انہیں زیادہ شہرت 2020 میں ڈرامہ عہد وفا میں شارق حبیب کے کردار اور 2021 میں ڈرامہ ' جو بچھڑ گئے' میں ایک بنگلہ دیشی جدوجہد آزادی کے کارکن شفیع امام رومی کا کردار نبھانے پر ملی۔
سال 2023 وہ سال تھا جسے اگر وہاج علی کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اس سال اداکار دو کامیاب ترین ڈراموں میں بیک وقت اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کررہے تھے۔
ایک جانب ڈراما ’مجھے پیار ہوا تھا’ میں ہانیہ عامر کیساتھ انکی کیمسٹری کو ڈراما شائقین خوب پسند کررہے تھے تو دوسری طرف ڈراما ’تیرے بن’ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ وہاج علی کی بطور مرتسم اور اور میرب کی جوڑی کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔
وہاج علی کے بطور ’مرتسم‘ اور ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ اس ڈرامے کے ہر ایک ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے بعد اس کے ایک ایک سین پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے دیکھنے کو ملے۔
اس کے بعد وہ رواں برس اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ 'سن میرے دل' میں مایا علی کے ہمراہ نظر آئے تاہم یہ ڈرامہ شائقین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
وہاج نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پراثر جملہ شیئر کیا:‘اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا، لوگ آئیں گے تو سودا کریں گے۔‘

یہ الفاظ نہ صرف دل کو چھو لینے والے تھے بلکہ سچائی سے بھی بھرپور تھے، جسے صارفین نے خوب سراہا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ،‘یہ حقیقت ہے، آج کے دور میں جذبات کا بھی مول لگایا جاتا ہے۔‘
جبکہ ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ یہ خوبصورت جملے مایہ ناز بھارتی مصنف اور سلمان خان کے والد سلیم خان کی تحریر سے ماخوذ ہیں۔
یاد رہے کہ اداکاری میں قدم رکھنے سے قبل وہاج علی نے بطور لائن پروڈیوسر کام کیا، جہاں انہوں نے نادیہ خان سمیت دیگر معروف اینکرز کے ساتھ بھی کام کیا۔
اپنی لگن اور صلاحیتوں کی بدولت وہ جلد ہی اداکاری کے میدان میں نمایاں ہو گئے اور ہر کردار میں اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا