اننیا کی شکایت پر کاجول نے پاپارازی کو کیا کہا؟
فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ کی اسپیشل اسکریننگ کی تقریب سے ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکار اکشے کمار، اننیا پانڈے اور آر مادھون کی اداکاری والی فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔
ریلیز کے ساتھ ہی اکشے کمار کی فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ اپنی جاندار کہانی اور شاندار اداکاری کے لیے شائقین سے تعریفیں سمیٹ رہی ہے۔
فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ کی ریلیز سے ایک دن قبل میکرز کی جانب سے فلم کی ایک خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کاجول سمیت کئی بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔
تاہم ‘کیسری چیپٹر 2‘ کی اسپیشل اسکریننگ کی اس تقریب میں اداکارہ کاجول پاپارازیوں سے ناراض ہو گئیں اور اننیا پانڈے کے ساتھ ان کی گفتگو میں خلل ڈالنے پرانہیں کھری کھری سنادی۔
ویڈیو دیکھیے
فلم کی خصوصی اسکریننگ سے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا آغاز کاجول اور اننیا کی جانب سے ایک ساتھ پوز دینے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ہوتا ہے۔
تاہم کاجول اور اننیا کی بات چیت میں خلل ڈالتے ہوئے پاپارازی نے اچانک چیخنا شروع کردیا اور دونوں اداکاراؤں کو کیمروں میں دیکھنے کو کہا۔
پاپارازی کی جانب سے شور مچانے پر اداکارہ اننیا فوٹوگرافرز کی اونچی آوازوں کی شکایت کرتی نظر آئیں جس پر کاجول نے پہلے اشاروں میں اور پھر رک کر آواز دیتے ہوئے پاپارازیوں کو خاموش ہوجانے کا کہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننیا پانڈے نے اپنی فلم کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر بھاری کڑھائی والے ہولٹر بلاؤز کے ساتھ جامنی رنگ کی ساڑھی جبکہ کاجول نے سیاہ کڑھائی کے ساتھ سفید اور نیون گرین ٹائی ڈائی سوٹ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا لک مکمل کیا۔
دونوں اداکاراؤں کے علاوہ فلم کی اسکریننگ میں بالی وڈ کے کئی بڑے ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں اکشے کمار ،ٹوئنکل کھنہ،چنکی پانڈے،بھاونا پانڈے، آر مادھون، ثاقب سلیم، ارمیلا ماتونڈکر، ٹائیگر شراف، ڈینو موریا، مہپ کپور، رمیش تورانی، انجلی آنند، منیش ملہوترا اور بہت سے دوسرے اداکار شامل ہیں۔
کیسری چیپٹر 2 کے بارے میں
پشپا پلت اور راگھو پلت کی کتاب ‘دی کیس ڈٹ شوک دی ایمپائر‘ پر بننے والی اکشے اننیا اور آر مادھون اسٹارر فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘18 اپریل 2025 کو ریلیز ہوگئی یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کیسری‘ کا سیکوئل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اداکار اکشے کمار معروف بھارتی وکیل سی سنکرن کا کردار ادا کریں گے جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ اننیا پانڈے ان کی اسسٹنٹ کا کردار نبھائیں گی تاہم دونوں کے درمیان کوئی رومانوی کیمسٹری نہیں ہوگی۔
فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی کہانی کی بات کی جائے تو فلم مکمل طور پر جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے تاریخی واقعہ کے گرد گھومتی ہے ۔
جس کی ہدایت کاری کرن سنگھ تیاگی نے کی ہے ،فلم کو دھرما پروڈکشن، کیپ آف گڈ فلمز، اور لیو میڈیا کلیکٹو کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔




