وائرل اسٹوریز

آوارہ کتے سے نمٹتے اداکار ویر پہاڑیا قہقوں کا مرکز بن گئے

صارفین نے کتے کو اداکار کا فین قرار دے دیا

Web Desk

آوارہ کتے سے نمٹتے اداکار ویر پہاڑیا قہقوں کا مرکز بن گئے

صارفین نے کتے کو اداکار کا فین قرار دے دیا

بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا کو حال ہی میں ممبئی میں اپنی شاندار گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تاہم ان کی کار رائیڈ کی ویڈیو ایک دلچسپ وجہ کی بنا پر وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو میں ایک کتے کو ویر کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر مسلسل بھونکتے ہوئے دیکھا گیا جس کی وجہ سے اداکار کافی دیر تک پریشانی سے گاڑی چلانے کی کوشش کرتے رہے۔

سوشل میڈیا وائرل ہونے والی  ویڈیو میں اداکار ویر  پہاڑیا کو ممبئی کے سب سے پوش علاقوں میں سے ایک وورلی میں اپنی سرخ رنگ کی ایسٹن مارٹن ڈی بی 11 کار چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی مالیت  3.79 کروڑ روپے ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکار کی لگژری کار رائیڈ کے مزے کو ایک  کتے نے اس وقت کرکرا کردیا جب وہ  سڑک کے بیچ میں ان کی گاڑی کے بالکل سامنے آکر رک گیا اور اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا۔

تاہم جب ویر نے آوارہ کتے کو ہٹانے کے لیے گاڑی کی رفتار کم کی تو وہ گاڑی کا پیچھا کرتا رہا اور بعد میں سڑک پر آگے تک ان کی کار کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے بھونکتا دکھائی دیا۔

 تاہم جیسے ہی کتا ان کے راستے سے ہٹا ویر نے اپنی گاڑی کی رفتار بڑھا دی لیکن کتے نے پیچھا کرنا نہیں چھوڑا اور گاڑی کے ساتھ ساتھ دوڑتا رہا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے ایک صارف نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مشہور شخصیات کو بھی عام آدمی کی طرح چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

 ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘واؤ۔ کتے کا بھی اپنا بھرم ہے‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘اتنا پریشان ہونے کی کیا بات ہے ہوسکتا ہے کہ کتا بھی ویر کے امیزنگ ڈانس مووز کا فین ہوگا‘۔

ویر پہاڑیا کے بارے میں

 بات کریں تو نوجوان اداکار  ویر پہاڑیا کے کریئر کی تو انہوں  نے رواں برس جنوری میں اداکار اکشے کمار کے ہمراہ ہائی فلائنگ ایکشن تھرلر فلم ’اسکائی فورس‘ میں اپنے ڈیبیو کے ساتھ غیر معمولی لُکس کی بدولت اسپاٹ لائٹ میں جگہ بنائی۔

اداکار ویر نے فلم میں اپنی پرفارمنس کیلئے آڈیئنس سے تعریفیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ غیر متوقع توجہ بھی حاصل کی کیونکہ فلم سے ان کے نرالے ہُک اسٹپ کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

اسکائی فورس کے گانے ‘رنگ‘ میں کیے جانے والے ویر کے ’لنگڑی ڈانس‘ نے جہاں کچھ ناظرین کو محظوظ کیا وہیں کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

تاہم ایک انٹرویو میں میم کی شہرت کے غیر متوقع فوائد کو قبول کرتے ہوئے اسکائی فورس اداکار نے خوش دلی سے مزید ٹرولنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ‘ان کے وائرل ڈانس موو کے تناظر میں ہونے والی ٹرولنگ نے دراصل ان کے کیریئر کو فروغ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صارفین کی بڑھتی ہوئی توجہ نے ان کی سوشل میڈیا انگیجمنٹ کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے جس نے ان کیلئے کام کے نئے مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں‘۔

تازہ ترین