ٹیکنالوجی
مارک زکربرگ نے انسٹاگرام کو فیس بک سے بہتر قرار دیدیا
مقابلہ کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ خرید لیا جائے
مارک زکربرگ نے انسٹاگرام کو فیس بک سے بہتر قرار دیدیا
مقابلہ کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ خرید لیا جائے
میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے واشنگٹن میں جاری اینٹی ٹرسٹ مقدمے کی سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ انسٹاگرام کی خریداری کے پیچھے ایک اہم وجہ اس کا ‘بہتر کیمرہ‘ تھا، جو اُس وقت فیس بک کے لیے میٹا خود بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز‘ کے مطابق زکربرگ کے اس بیان سے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کے اس مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ میٹا نے مبینہ طور پر ابھرتے ہوئے حریفوں کو ختم کرنے اور اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے ’خریدو یا دفن کرو‘ (buy or bury) کی پالیسی اپنائی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب زکربرگ نے مقدمے کے دوسرے روز گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے درمیان ‘کیمرہ ایپ‘ کے معیار میں فرق تھا، اور اسی بنیاد پر خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ،‘ہم اُس وقت ایک کیمرہ ایپ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، مگر انسٹاگرام کی پروڈکٹ ہم سے بہتر تھی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں انسٹاگرام خرید لینا چاہیے۔‘
زکربرگ نے عدالت کو مزید بتایا کہ کمپنی کی ماضی میں متعدد بار نئی ایپس بنانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں۔
نئی ایپ تیار کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہم نے اپنی تاریخ میں درجنوں ایپس بنانے کی کوشش کی، لیکن زیادہ تر کو وہ توجہ نہیں ملی جس کی ہمیں امید تھی۔
مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد میں فیس بک کے بانی کی ایک پرانی ای میل بھی شامل ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ،‘مقابلہ کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ خرید لیا جائے۔‘
ایف ٹی سی میٹا پر الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اجارہ داری قائم رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر ایسے پلیٹ فارمز پر جو صارفین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ مواد شیئر کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ اس مقدمے میں اسنیپ چیٹ اور نجی نوعیت کی سوشل ایپ ‘می وی‘ کو بھی بطور مثال پیش کیا گیا ہے۔
میٹا کا مؤقف ہے کہ یہ الزامات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے کیونکہ سوشل میڈیا کی مارکیٹ میں اسے ٹک ٹاک، یوٹیوب، اور ایپل کی میسجنگ سروس جیسے بڑے پلیئرز سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



