پریانکا سے مقابلے نے بہتر اداکارہ بنایا، لارا دتا
لارا اور پریانکا آج بھی اپنی دوستی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں

اداکارہ لارا دتا اور پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو فلم ’انداز‘ سے کیا فلم میں ان کے ساتھ بالی وڈ کے خوبرو اداکار اکشے کمار بھی شامل تھے۔
انداز کے بعد لارا دتا نے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’ممبئی سے آیا میرا دوست‘ میں کام کیا چونکہ لارا اور پریانکا نے ایک ساتھ خوبصورتی کے مقابلے جیتے اور پھر ایک ہی فلم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اس لیے ان دونوں کا اکثر موازنہ کیا جانے لگا۔
حال ہی میں اداکارہ لارا دتا کا ایک پرانا انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کہ کیا وہ اور پریانکا ایک جیسے کرداروں کی تلاش میں ہیں؟
جس پر لارا دتہ نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال کیونکہ ہم دونوں بہت مختلف اداکارائیں ہیں ان کی خواہشات کچھ اور ہیں اور میں اپنے لیے ایک ایسی بنیاد بنانا چاہتی ہوں کہ کل کو کوئی فلم ساز مجھے 'مدر انڈیا' میں نرگس جیسا کردار دینے کا اعتماد رکھے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود کو جلد بازی میں جلا نہیں دینا چاہتی میں ہر دوسری فلم میں نظر نہیں آنا چاہتی کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ 'اوہ یہ اس میں بھی ہے۔
صرف یہی نہیں لارا نےاپنے انٹرویو میں اس وقت فلمی خواتین کے لیے مضبوط کرداروں کی قلت پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عورت ہونے کے ناطے ایک باوقار کردار اور ایک گلیمرس امیج کے درمیان توازن رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں مجھے ہندی فلموں کی رنگینی بہت پسند ہے بڑے بینرز کی جانب سے اشارے مل رہے ہیں اور میں ہر جگہ خود کو فِٹ کرنا چاہتی ہوں۔
اسی پورٹل کو دیے گئے ایک اور انٹرویو میں لارا نے پریانکا کے ساتھ مقابلے کے بارے میں کہا کہ یہ مقابلہ دونوں کے لیے بہتر کارکردگی کی وجہ بنا اور میں تو یہ چاہوں گی کہ میرا مقابلہ پریانکا سے ہو جس کا کیریئر میرے ساتھ ہی بڑھا ہے،ویسے بھی وہ بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ‘ہم ایک دوسرے کو ایسے مشورے دیتے تھے جیسے ہم پرانی اداکارائیں ہوں جب کوئی سین خراب ہوتا تھا تو ہم ایک دوسرے کو سمجھاتے تھے اور سیٹ پر کسی قسم کا انا کا مسئلہ نہیں تھا۔
حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا تھا کہ لارا اور پریانکا آج بھی اپنی دوستی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے ملاقات کرتی رہتی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا