انفوٹینمنٹ
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
پاکستانی اداکارہ کومل میر نے وزن میں اضافے کے سبب ہونے والی ٹرالنگ پر رد عمل دیتے ہوئے وزن بڑھانے کی وجہ بھی بتادی۔
کومل میر نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور سب سے پہلے ریئلٹی شو 'مس ویٹ پاکستان' میں حصہ لیتی نظر آئیں، اگرچہ وہ یہ مقابلہ جیتنےمیں ناکام رہیں لیکن ان کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ سب کی نظروں میں آگیا۔
ماڈلنگ میں کریئر بنانے کا سفر طے کرنے والی کومل میر کو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے منع نہ کیا اور اپنے اس ہیڈن ٹیلنٹ کو ٹی وی اسکرینز پر لانے کیلئے مصروف ہوگئیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں 'عہدِ وفا'، 'ریشم گلی کی حسنہ'، 'وفا بے مول'، 'بادشاہ بیگم، 'قلندر'، 'راہِ جنون' اور 'تیرے آنے سے' شامل ہیں۔
کومل میر اپنے جسمانی تغیرات کے باعث خبروں میں ہیں۔ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذرائع سے وزن بڑھایا ہے جس کے نتیجے میں ان کا چہرہ کافی بدل گیا ہے یا پھر انہوں نے وزن بڑھانے کے ساتھ چہرے میں فلرز لگوائے ہیں۔
اداکارہ ٹرولنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مسلسل اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی دکھ رہی ہیں۔
کومل میر نے احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس ہی تنازع کے حوالے سے پوچھے جانے پر کہا کہ 'مجھے نہیں پتہ جب میں دبلی پتلی تھی تو سب مجھے اس وجہ سے ٹرول کرتے تھے اور اب میں نے اپنا وزن بڑھا لیا تو لوگ اس وجہ سے مجھے ٹرول کر رہے ہیں، لوگ کسی حال میں خوش نہیں رہتے۔'
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں موٹی ہو گئی ہوں میں نے صرف چھ کے جی وزن بڑھایا ہے ہاں لیکن یہ ضرور ہے کہ میں نے بہت کم وقت میں وزن بڑھایا اس لیے لوگ حیرت میں چلے گئے ہیں۔'
اور ان کی شاید کیا کہ انہوں نے اپنے وزن میں اضافہ ایک کریکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کیا ہے لیکن اب وہ پروجیکٹ ملتوی ہوگیا ہے، پر پروجیکٹ والوں نے مجھے ایک سے ڈیڑھ مہینہ دیا تھا وزن بڑھانے کے لیے، مجھے ویسے بھی اپنا وزن بڑھانا تھا لیکن جب ٹارگٹ مل گیا ہے تو زیادہ دل لگا کر یہ کام کر لیا، اور میں نے پاگلوں کی طرح کھانا شروع کر دیا۔'
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours



