کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
وائرل ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی جوڑی کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
یہ جوڑا نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے باعث خبروں کی زینت بنتا ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے حسین لمحات بھی اکثر سوشل میڈیا پر چھا جاتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انوشکا اور ویرات ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک شوٹ کی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات اور انوشکا ایک پروفیشنل سیٹ پر موجود ہیں جہاں بیک گراؤنڈ ڈانسرز کے ساتھ ریہرسل یا کمرشل شوٹ کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دونوں نے آرام دہ اور سادہ لباس پہن رکھا ہے، مگر ان کا انداز، ان کی باہمی کیمسٹری اور چہروں پر موجود خوشی ان کی محبت کی گہرائی کو بخوبی بیان کرتی ہے۔
ویڈیو میں موجود دیگر افراد بھی خوشگوار موڈ میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ویرات اور انوشکا نے اپنی موجودگی سے اس لمحے کو خاص بنا دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یہ 'پاور کپل' مداحوں کو اپنے دلکش انداز سے متاثر کرتا نظر آیا ہو، انوشکا اور ویرات اپنی نجی زندگی میں ایک دوسرے کے لیے محبت، احترام اور سپورٹ کا جو جذبہ رکھتے ہیں، وہ ان کی ہر پبلک اپیئرنس میں جھلکتا ہے۔
انوشکا اور ویرات ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کو سراہنے اور جشن منانے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے 12 سال بعد چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی، تو انوشکا نے ویرات کی کامیابی پر نہ صرف خوشی منائی بلکہ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی جس نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا، اسی طرح ویرات بھی انوشکا کی فلمی کامیابیوں پر فخر کا بھرپور اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
دونوں کی تازہ وائرل ویڈیو میں نہ صرف ایک خوشگوار لمحہ قید ہوگیا بلکہ ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ ویرات اور انوشکا کیوں دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 'ویرات اور انوشکا کی کیمسٹری قدرتی اور بناوٹ سے پاک ہے اور یہی ان کی خوبصورتی ہے'۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ 'یہ جوڑی صرف سلیبریٹی نہیں بلکہ ایک مثال ہے کہ محبت اور احترام ساتھ چلیں تو رشتہ کتنا مضبوط ہو سکتا ہے'۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہیں کہ شاید یہ جوڑا کسی بڑے برانڈ یا پروجیکٹ کے لیے مشترکہ شوٹ کر رہا ہے، تاہم تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا