انفوٹینمنٹ

ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟

کومل میر نے ہانیہ عامر سے کیا سیکھا؟

Web Desk

ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟

کومل میر نے ہانیہ عامر سے کیا سیکھا؟

ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟

پاکستانی اداکارہ کومل میر نے سپر اسٹار ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کے بعد حیران ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے انکی تعریف کے پُل بھی باندھ دیے۔

'عہدِ وفا'، 'ریشم گلی کی حسنہ'، 'وفا بے مول'، 'بادشاہ بیگم، 'قلندر'، 'راہِ جنون' اور 'تیرے آنے سے' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کومل میر نے ماڈلنگ کی دنیا میں پہلے قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ ٹی وی اسکرینز پر اداکاری کرتی دکھنے لگیں۔

ٹی وی اسکرینز پر کام کرتے ہوئے کومل میر کو باڈی شیمنگ کا سامنا رہا کیونکہ وہ دبلی پتلی جسامت کی مالکن تھیں۔

کومل میر چند ماہ پہلے تک اپنی دبلی پتلی جسامت کی وجہ سے لوگوں کی نظر میں رہتی تھیں اب بھرے ہوئے گالوں اور ان پر پڑے ڈمپل کی وجہ سے چرچوں میں ہیں۔

کومل میر کی اس ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ان پر ہانیہ عامر کی نقل کرنے اور ان جیسا دکھنے کی کوشش کرنے کیلئے سرجریز کروانے کے الزام لگاتے دکھے۔

کومل میر نے احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف سوالوں کے جوابات کے دوران ہانیہ عامر کے حوالے سے بات کیے جانے پر انکی کھل کر تعریف بھی کی۔

کومل میر نے کہا کہ 'ہانیہ امیر کے ساتھ میری ابھی حال ہی میں دوستی ہوئی ہے اور انہیں اف کیمرہ دیکھ کر میں ان سے میں بے تحاشہ انسپائر ہوئی ہوں کہ ایسا ہونا چاہیے انسان کو۔'

کومل میر نے کہا کہ 'ہانیہ عامر ہر چیز کو کیپچر کرنا جانتی ہیں، ان کو پتہ ہے کہ ان کو سوشل میڈیا پر کیا لگانا ہے اور کیا نہیں لگانا، آپ ڈراما کر رہے ہیں، شوٹنگ کر رہے ہیں اور اس کے دوران آپ سوشل میڈیا کے لیے کنٹینٹ بھی بنا رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دماغ اس طریقے سے کام کر رہا ہے کہ اپنی مصروف زندگی کے دوران بھی کنٹینٹ کیسے بنانا ہے اور دوسری جانب میں ہوں جو بس بیٹھی ہوئی ہوں فارغ، کبھی کسی کے ساتھ بیٹھ کر سیلفی تک نہیں لی، شاید اس سب کی بھی ٹریننگ ہونی چاہیے۔ '

کومل میر نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ یہ شاید اپ کے اندر ہوتا ہے کہ آپ خود سے کتنا کمفرٹیبل محسوس کر رہے ہیں کیونکہ میں ہمیشہ اپنی تصاویر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے حوالے سے محتاط رہی ہوں کیونکہ میں انٹروورٹ ہوں مجھے اپنی زندگی نجی رکھنا پسند ہے، لیکن اب جو حالیہ تنازع ہوا اس کے بعد سے میری سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔'

کومل میر نے کہا کہ 'اب مجھے فرق نہیں پڑتا کون کیا سوچتا ہے کیونکہ پہلے دبلی تھی تب بھی لوگ ٹرول کر رہے تھے اب وزن بڑھا لیا ہے تو بھی لوگ باتیں بنا رہے، تو پھر بھاڑ میں جائیں سب کیونکہ انہیں کبھی خوش نہیں ہونا، اور یہی ہے وہ کریکٹر بلڈنگ جسکی میں بات کر رہی تھی۔'

تازہ ترین