مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
بولی ووڈ کے کئی مشہور اداکار مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک ہیں

بولی ووڈ کے کئی نامور ستارے ایسے ہیں، جنہوں نے فلمی دنیا سے باہر کاروباری دنیا میں بھی اپنے بڑے بڑے بزنس امپائرز کھڑے کر رکھے ہیں، ان میں سے کئی اداکار بھارت کے مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک ہیں۔
ریسٹورنٹ کا مالک ہونا صرف ایک کاروباری فیصلہ نہیں بلکہ یہ ایک ذاتی ترجیح اور پسندیدگی کا مظہر بھی ہے، جو انواع و اقسام کے کھانوں سے لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو بالی ووڈ کے چند مشہور ستاروں کی فہرست پیش کر رہے ہیں جو کئی نامور اور پُرتعیش ریسٹورنٹس کے مالک ہیں۔
سنیل شیٹی

سنیل شیٹی ان چند ستاروں میں شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ریسٹورنٹس کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔
90 کی دہائی اور 2000 کے ابتدائی برسوں میں اپنے ایکشن بھرے کرداروں کے لیے مشہور سنیل شیٹی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع 'ایچ 2 او' ریسٹورنٹ اور بار کے مالک ہیں۔
یہ جگہ مشہور سیلیبریٹیز اور نوجوانوں کے لیے ایک پسندیدہ ہینگ آؤٹ پوائنٹ بن چکی ہے۔
دھرمیندر

بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے ہریانہ کے شہر کرنال میں 'ہی مین' نام کا ایک ریسٹورنٹ قائم کر رکھا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ ساؤتھ انڈیا کے لذید روایتی کھانے پیش کرتا ہے، ریسٹورنٹ کے اندر دھرمیندر کی فلموں کے پوسٹر اور تصاویر آویزاں ہیں، جو گاہکوں کو ماضی کی یاد دلاتی ہیں۔
ارجن رامپال

جاندار اداکاری کے لیے مشہور اداکار اور ماڈل ارجن رامپال نے دہلی میں ایک اعلیٰ معیار کا بار اور لاؤنج 'ایل اے پی' (لاؤنج اینڈ پارٹی) کے نام سے قائم کر رکھا ہے۔
شاندار اندرونی سجاوٹ اور منفرد ماحول کے باعث یہ جگہ دہلی کے ایلیٹ طبقے کے لوگوں کا پسندیدہ مقام بن چکی ہے اور دہلی کے سب سے لگژری نائٹ اسپاٹ میں شمار ہوتی ہے۔
شلپا شیٹی

بولی وڈ کی فٹنس آئیکن، شلپا شیٹی نے باندرہ میں 'باسٹین' کے نام سے ایک مشہور سی فوڈ ریسٹورنٹ قائم کر رکھا ہے، یہ جگہ اپنے انوکھے مینو اور خوبصورت سجاوٹ کے لیے جانی جاتی ہے۔
صحت کے معاملے میں حساس شلپا شیٹی اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کا ریسٹورنٹ غیرصحتمند غذاؤں سے پاک ہو اور مزیدار کھانے پیش کرے تاکہ گاہک وہاں بھرپور انداز میں انجوائے کر سکیں۔
رتیش دیشمکھ

اداکار رتیش دیشمکھ نے ممبئی میں 'بار بار' کے نام سے ایک منفرد بار قائم کیا ہے۔
اس بار کی ایک منفرد آفر یہ ہے کہ 'زیادہ خریدیں، کم قیمت ادا کریں'، یعنی جتنی زیادہ ڈرنکس خریدی جائیں گی، اتنی کم قیمت پر ملے گا۔
اس منفرد آئیڈیا کی بدولت بار نے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
بوبی دیول

اپنے والد کی طرح بوبی دیول نے بھی ریسٹورنٹس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے اور ممبئی میں 'سم پلیس ایلس' کے نام سے ایک ریسٹورنٹ اور لاؤنج قائم کر رکھا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ ساؤتھ انڈیا، چائنیز اور کانٹینینٹل ڈشز جیسے متنوع اقسام کے کھانے آفر کرتا ہے، ریسٹورنٹ کا پرسکون ماحول اور منفرد سجاوٹ اس کی خاص بات ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا