سوشل میڈیا
پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستانی صارفین نے ایک مرتبہ پھر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پاکستانی ایئر فورس کی جانب سے بھارت کے پانچ جنگی طیاروں، تین ڈرونز اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے بعد نہ صرف بھارت کو دفاعی محاذ پر شدید نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے پاکستانی صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا ہے۔
جہاں بھارت میں اس کارروائی کے بعد تشویش اور بے یقینی کی فضا قائم ہے، وہیں پاکستانی صارفین نے ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’سندور بن گیا تندور‘ جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ ان ہیش ٹیگز نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈز میں جگہ بنا لی، جب کہ طنز و مزاح سے بھرپور میمز نے بھی بھارتی صارفین کو زچ کر دیا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا یہ ردعمل نہ صرف قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ صرف محاذِ جنگ پر ہی نہیں، میڈيا وار میں بھی کسی سے کم نہیں۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملے کا آغاز کیا، مگر جب پاکستان نے بھرپور جواب دیا تو بھارت کو پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔
ایک میم میں ایک صارف نے فلم ‘کھٹا میٹھا‘ کی اکشے کمار والی کلپ کو استعمال کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں دکھایا کہ فرانس، بھارت کی جانب سے حملے کی کوشش پر ناراض ہو کر اُسے سبق سکھانے کے لیے دوڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے نریندر مودی کو ‘شان ٹکڑے والا‘ بنا دیا، جو رافیل طیاروں کے پرزے سائیکل پر لاد کر فروخت کرنے نکلا ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا گیا کہ خبردار کیا تھا کہ ہم سے الجھنا مہنگا پڑے گا، اب انجام بھگتنا پڑے گا۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
