سنجے دت اور مادھوری کی ناکام محبت کی وجہ؟
مادھوری سے پہلی ملاقات کے وقت سنجے دت شادی شدہ تھے

بالی وڈ کے کَھل نائک سنجے دت اور دَھک دَھک گرل مادھوری ڈکشٹ کی محبت کی خفیہ کہانی اپنے زمانے میں خبروں کی زینت بنتی رہی ہے لیکن اس کہانی کا دکھ برا انجام کیوں ہوا؟ کیا یہ ایک طرفہ پیار تھا یا پھر مادھوری نے سنجے دت کو دھوکہ دیا؟، آئیے بالی وڈ کی مشہور لو اسٹوری کے بارے میں اس ویڈیو میں جانتے ہیں کہ آخر ہوا کیا تھا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری سے پہلی ملاقات کے وقت سنجے دت شادی شدہ تھے ان دنوں ان کی اہلیہ ریچا شرما کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں اور نیویارک میں زیر علاج تھیں۔ جس کے باعث سنجے ذہنی پریشانیوں کا سامنا کر رہے تھے اور پھر مادھوری نے بطور دوست ان کا ہاتھ تھاما اور مشکل گھڑی میں سہارا بن گئیں۔تاہم آہستہ آہستہ یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور یہ جوڑی بڑے پردے پر بھی ہٹ ہونے لگی۔
دونوں کی یکے بعد دیگرے فلمیں آئیں جن میں سے کافی فلموں کو پسند بھی کیا گیا، ان میں ’کھتروں کے کھلاڑی، علاقہ،قانون اپنا اپنا، تھانیدار، ساجن اور کھل نائیک سمیت دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔ مگر فلم ’ساجن‘ سے دونوں کی محبت کی خبریں گرم ہونے لگیں، یہاں تک کہا گیا کہ سنجے دت اپنی بیوی ریچا کو مادھوری کیلئے چھوڑ دیں گے، تاہم مشہور ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سنجے دت کبھی بھی مادھوری سے شادی نہیں کریں گے۔
محبت کی اس کہانی نے اس وقت سنسنی خیز موڑ اپنایا جب ریچا وطن واپس پہنچیں تو سنجے دت انہیں لینے کیلئے ایئرپورٹ نہیں گئے تھے، جس پر ریچا کی بہن نے کہا تھا کہ اُس وقت تک سنجے اپنی زندگی میں مادھوری کیساتھ آگے بڑھ چکے تھے اور ریچا کو طلاق دینا چاہتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق سنجے نے 1993 میں ریچا کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا مگر اسی سال اداکار کی زندگی میں ایک بڑا طوفان آگیا، انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، اس وقت وہ مادھوری کیساتھ فلم ’مہانتا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ مگر انہیں گرفتاری کے باعث شوٹنگ بیچ میں چھوڑ کر جیل جانا پڑ گیا۔
اس کیس میں سنجے دت کو پہلی بار ضمانت ملی تو مادھوری نے خوشی میں مٹھائی تقسیم کی تھی تاہم پریشانی یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ اداکار اس کیس میں بری طرح پھنستے چلے جا رہے تھے اور سنجے دت پر دہشتگردی کے الزامات لگنے کے بعد مادھوری ڈر گئی تھیں اور وہ سنجے دت کی زندگی سے دور ہوتی چلی گئیں۔ کیونکہ وہ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔ کئی کوششوں کے باوجود سنجے دت کو مادھوری سے رابطہ کرنے میں ناکامی ہوئی۔
مادھوری کے چھوڑکر جانے پر سنجے کی اہلیہ ریچا نے اپنے شوہر کے بارے میں کہا تھا کہ اس کو اپنی زندگی کے ہر موڑ پر کسی ایسے انسان کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کا سہارا بن سکے، جیسے وہ مادھوری پر انحصار کرتا تھا، مگر جب مادھوری نے اِس کو چھوڑ دیا تو وہ ایک ٹوٹا ہوآدمی بننے والا ہے۔ اس بیان کے تین برس بعد ریچا کینسر کے باعث چل بسیں۔
سنجے دت کیخلاف مقدمے میں جب مادھوری سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے سنجے کو صرف اپنا ’کو اسٹار‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے درمیان کبھی کوئی افیئر تھا ہی نہیں۔ جب یہ بات سنجے دت کو پتہ چلی تو ان کا دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشکل گھڑی میں لوگ اکثر اکیلے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
سنجے دت جب ضمانت پر رہا ہوئے تو انہوں نے مادھوری کیساتھ فلم ’ مہانتا‘ کی شوٹنگ مکمل کی، اس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے بہت دور چلے گئے مگر راہیں جدا کرنے کے پچیس برس بعد مادھوری اور سنجے دت پھر سے بڑے پردے پر نظر آنے لگے تو مداحوں کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا، لیکن اس بار سنجے اور مادھوری کا جادو نہ چل سکا، کیونکہ 2019 میں ریلیر ہونے والی ان کی فلم ’کَلنک‘ بری طرف فلاپ رہی۔
-
بالی ووڈ 38 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 46 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب