خواتین
گلو ٹی: اندرونی صحت سے چہرے کی قدرتی چمک تک کا سفر
گلو ٹی: اندرونی صحت سے چہرے کی قدرتی چمک تک کا سفر
صاف، بے داغ اور چمکتی ہوئی جلد ہر فرد کا خواب ہوتی ہے۔ خاص طور پر چہرے کی دلکشی اور نکھار جمالیات کے جدید معیار میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ موجودہ دور میں اگرچہ بے شمار بیوٹی اور سکن کیئر مصنوعات مارکیٹ میں دستیاب ہیں، تاہم اصل خوبصورتی کا راز بیرونی نہیں بلکہ اندرونی صحت میں پوشیدہ ہے۔
ماہرینِ غذائیت کا ماننا ہے کہ جلد کی حقیقی تازگی اور تروتازگی متوازن غذا، ہاضمے کی بہتری اور جسمانی صفائی سے حاصل ہوتی ہے۔ اسی ضمن میں ’ڈیٹاکس ڈرنکس‘ یعنی جسم کو صاف کرنے والے قدرتی مشروبات کو نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے، جو نہ صرف جلد بلکہ مجموعی جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
معروف ڈائٹیشن رچا گنگانی کی تجویز کردہ ’گلو ٹی‘ (Glow Tea) حالیہ دنوں میں خوبصورتی کے شائقین میں بے حد مقبول ہو چکی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر اس چائے کا روزانہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو صرف 21 دن میں چہرے پر قدرتی چمک اور تازگی محسوس ہونے لگتی ہے۔
گلو ٹی کے اجزاء:
یہ چائے مکمل طور پر قدرتی جڑی بوٹیوں اور مصالحوں پر مشتمل ہے، جن میں شامل ہیں:
گلاب کی پتیاں ، وٹامن A، C اور E سے بھرپور، جلد کی سوزش اور سرخی میں کمی، خون کی روانی میں بہتری۔
اسپیرمنٹ ٹی (پودینے کی ایک قسم) – ہارمونی نظام کی بہتری، ہارمونز سے متعلقہ دانوں کے لیے مؤثر۔
کڑی پتے ، وٹامن C اور E کی موجودگی، جلد کی نمی بحال رکھتی ہے اور چمک میں اضافہ کرتی ہے۔
تیز پات (Bay Leaves) قدرتی سوزش کش خواص، جلد کے زخم بھرنے میں مددگار۔
کلونجی، جلد کی صفائی، دانوں کے خاتمے اور ٹوننگ کے لیے نہایت مفید۔
گلو ٹی کے طبی فوائد:
جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج (ڈیٹاکس)
نظامِ ہضم کی بہتری
مدافعتی نظام کی مضبوطی
جلد کی سوزش میں کمی
جسم کی قدرتی ہائیڈریشن کو برقرار رکھنا
گلو ٹی بنانے کا طریقہ:
ایک پین میں مناسب مقدار میں پانی ڈال کر اُبالیں۔
مذکورہ تمام اجزاء شامل کریں۔
تقریباً 5 منٹ تک اُبالیں تاکہ تمام افادیت پانی میں جذب ہو جائے۔
چائے کو چھان کر پی لیں۔
روزانہ صبح نہار منہ گلو ٹی کا استعمال جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ تاہم، اس کے استعمال سے قبل ماہر غذائیت یا ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ کسی خاص طبی صورتحال یا دوائیوں کا استعمال کر رہے ہوں۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



