انفوٹینمنٹ

میٹ گالا 2025، دلجیت کے کیپ پر کیا درج تھا؟

دلجیت نے ایک شاہانہ لباس پہنا جو کہ مہاراجہ بھوپندر سنگھ آف پٹیالہ سے متاثر تھا۔

Web Desk

میٹ گالا 2025، دلجیت کے کیپ پر کیا درج تھا؟

دلجیت نے ایک شاہانہ لباس پہنا جو کہ مہاراجہ بھوپندر سنگھ آف پٹیالہ سے متاثر تھا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 میٹ گالا 2025 نے ناصرف فیشن کی دنیا کو چونکا دیا، بلکہ پوری دنیا میں پنجابی ثقافت کی خوشبو بھی بکھیر دی۔

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا 2025 میں آنا کسی عام ریڈ کارپٹ واک سے کم نہیں تھا، بلکہ یہ ایک مکمل کلچرل اسٹیٹمنٹ تھا۔

انہوں نے ایک شاہانہ لباس پہنا جو کہ مہاراجہ بھوپندر سنگھ آف پٹیالہ سے متاثر تھا لیکن جو چیز سب کی  توجہ لے گئی، وہ تھی ان کی وائٹ کیپ جس پر پنجابی ثقافت کے دو شاندار نشان تھے ، پنجاب کا نقشہ اور پنجابی زبان کا Painti Akhri  یعنی گُرموکھی الفاظ۔

یہ لباس صرف فیشن نہیں تھا، بلکہ اپنی جڑوں، اپنی زبان، اپنی شناخت کو دنیا کے سب سے بڑے فیشن اسٹیج پر فخر کے ساتھ دکھانے کا ایک جذباتی پیغام تھا ۔

دلجیت کی انٹری کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا پر ‘#DiljitAtMetGala’ ٹرینڈ کرنے لگا 

 ان کے ہاتھ میں تلوار، گلے میں زمرد اور یاقوت سے جڑا ہار، اور ماتھے پر صاف ستھرا سجا ہوا پگھ، جیسے ہر چیز ایک کہانی سنا رہی ہو۔

ایک  ویڈیو میں، شکیرا اور نکول شیرزنگر سیلفی ویڈیو بنا رہی ہوتی ہیں، اور اچانک شکیرا کیمرہ دلجیت کی طرف گھما کر محبت سے کہتی ہیں ’ہائے  انڈیا‘، اس پر دلجیت فوری ’نمستے‘ کہتے ہیں

دلجیت دوسانجھ نے میٹ گالا 2025 میں ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف ایک سنگر، ایک اداکار ہیں، بلکہ وہ ایک کلچرل ایمبیسیڈر بھی ہیں۔