اسکینڈلز
مہیش اور پوجا بھٹ کا متنازع بوسہ، راہول بھٹ کی لب کشائی
ایک میگزین کےلیے مہیش بھٹ اور بیٹی پوجا بھٹ نے ہونٹوں کے بوسے کی تصویر کھچوائی تھی۔
مہیش اور پوجا بھٹ کا متنازع بوسہ، راہول بھٹ کی لب کشائی
ایک میگزین کےلیے مہیش بھٹ اور بیٹی پوجا بھٹ نے ہونٹوں کے بوسے کی تصویر کھچوائی تھی۔
نوے کی دہائی میں جب معروف فلمساز مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی پوجا بھٹ کو فلمی نگری میں لانچ کیا تو وہ ایک مقبول ہیروئن کے طور پر سامنے آئیں۔
اس دوران ایک میگزین میں شائع ہونے والی تصویر نے پورے بالی وڈ اور بھارت میں کھلبلی مچا دی۔
اس تصویر میں مہیش بھٹ اور ان کی بیٹی پوجا بھٹ ہونٹوں پر بوسہ لیتے ہوئے دکھائی دیے تھے جس نے پورے بھارت کو شش و پنج میں مبتلا کردیا تھا۔
اب پوجا بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے اس تنازع پر بات کی ہے، جو برسوں بعد بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
راہول بھٹ کا بوسے والے تنازع پر ردِعمل
ہندی رش کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، فٹنس ٹرینر راہول بھٹ نے کہا کہ ان کے خاندان کو اس تصویر پر ہونے والے ردعمل سے کبھی فرق نہیں پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ فرق نہیں پڑتا، یہ بطخ کے جسم سے پانی بہہ جانے جیسا ہے، ہمیں معلوم ہے سچ کیا ہے،ہم نے بچپن سے یہ سب دیکھا ہے۔
راہول نے مزید کہا کہ فلمی خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچے عموماً ایسی باتوں سے متاثر نہیں ہوتے، جیسا کہ ان کے اور ان کی بہن کے ساتھ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان کے بچے یا تو بہت برباد ہوتے ہیں یا بہت مضبوط، لوگوں کو لگتا ہے ہمیں فرق پڑتا ہے، مگر نہیں۔
پوجا بھٹ کی وضاحت
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھٹ خاندان نے اس متنازع تصویر پر بات کی ہو، 2023 میں ایک انٹرویو میں پوجا بھٹ نے اس لمحے کو اپنی معصومیت قرار دیا تھا اور اس پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر لوگ باپ اور بیٹی کے رشتے کو ایک غلط نظر سے دیکھ سکتے ہیں، تو وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں، پھر ہم بات کرتے ہیں خاندانی اقدار کی؟ بہت کمال کا مذاق ہے یہ۔
پوجا کے اس بیان نے نہ صرف ان کی صاف گوئی کو ظاہر کیا بلکہ یہ بھی دکھایا کہ وہ برسوں سے اس معاملے پر کتنی ثابت قدم رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback




