انفوٹینمنٹ
دلجیت دوسانجھ کی 9 سال پرانی دعا کیسے پوری ہوئی؟
دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا 2025 میں شاہانہ انداز
دلجیت دوسانجھ کی 9 سال پرانی دعا کیسے پوری ہوئی؟
دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا 2025 میں شاہانہ انداز
بھارت کے قابل فخر پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے میٹ گالا 2025 میں اپنے شاندار انداز سے دنیا کو حیران کر دیا، مگر کیا آپ جانتے ہیں؟ آج جس زندگی کو دلجیت جیت رہے ہیں، اس کی خواہش انہوں نے نو سال پہلے، 2016 میں کی تھی۔
5 مئی 2025 کو نیو یارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دلجیت دوسانجھ نے پہلی بار شرکت کی۔انہوں نے ریڈ کارپٹ پر اس شان و شوکت سے واک کی جیسے کوئی شہنشاہ اپنی سلطنت میں داخل ہو رہا ہو۔
انہوں نے معروف ڈیزائنر پربال گرونگ کے تیار کردہ لباس میں شرکت کی، جس میں پنجابی ثقافت، بلیک ڈینڈی ازم اور ’مہاراجہ آف پٹیالہ‘ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کے کیپ پر گرمکھی رسم الخط بھی لکھا تھا، جو ان کی سکھ پہچان کی عکاسی کرتا ہے۔
دلجیت نے نیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ ’اپنی شناخت کو فخر کے ساتھ لے کر میں ہمیشہ سے چل رہا ہوں۔‘
سال 2016 میں ایک انٹرویو میں دلجیت نے کہا تھا کہ ‘جب میں چھوٹا تھا تو بڑی عجیب و غریب چیزیں سوچتا تھا کہ ایک دن ایسا آئے کہ میں کسی کو نہ جانتا ہوں اور مجھے سب جانتے ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ وینٹی وین، لائٹس، اور اسپاٹ لائٹ کو انجوائے کرتے ہیں کیونکہ وہ گاؤں سے آئے ہیں، جہاں یہ سب صرف خواب تھے۔ وینٹی، لائٹ، اسپاٹ لائٹ، یہ سب چیزیں کبھی زندگی میں دیکھی بھی نہیں تھیں۔
دلجیت کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ وہ خود مہاراجہ آف پٹیالہ کے اصلی زیورات پہننا چاہتے تھے، لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں اجازت نہیں ملی لیکن انہوں نے پھر بھی پورے انداز اور فیشن کے ساتھ اپنے پنجابی ورثے کو دنیا کے سامنے فخر کے ساتھ پیش کیا۔
اسی انٹرویو میں دلجیت نے اپنے مستقبل کے پلانز بھی بتائے کہ ’جو آخری میں نے سوچا ہے وہ یہ ہے کہ 60 کی عمر میں میں امرت چکھوں گا، پھر میں ہالی ووڈ موویز میں کام کروں گا۔ میری داڑھی لمبی ہوگی، کرپان ہوگی، اور سب دیکھیں گے کہ یار، سکھ بندہ ہالی ووڈ میں۔‘
انہوں نے کہا کہ تب تک وہ انگلش بھی سیکھ لیں گے اور اپنی پہچان کو پوری دنیا میں مزید بلند کریں گے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more




