فلم / ٹی وی
راجکمار راؤ اور عامر خان کا سینما ٹاکرا، کس نے ہار مانی؟
فلم 'مالک' کے حوالے سے اہم اپڈیٹ جاری
راجکمار راؤ اور عامر خان کا سینما ٹاکرا، کس نے ہار مانی؟
فلم 'مالک' کے حوالے سے اہم اپڈیٹ جاری
بالی وڈ میں کئی مقبول ستاروں کی فلمیں سال 2025 کے آنے والے مہینوں میں ریلیز ہونے والی ہیں۔
اس سے قبل بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ نے خصوصی طور پر رپورٹ کیا تھا کہ عامر خان کی ’ستارے زمین پر‘ 20 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور اداکار راج کمار راؤ کی گینگسٹر ڈرامہ فلم ’مالک‘ بھی اسی تاریخ کو ریلیز ہونے تھی۔
رپورٹ میں خصوصی طور پر انکشاف کیا گیا تھا کہ ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور عامر فلم کے مواد پر پختہ یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہ ان کے ہنسی، احساس اور ڈرامہ کے فارمولے پر مبنی فلم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ‘عامر فلم کی ریلیز کیلئے ایک اچھی ونڈو کی تلاش میں تھے اور انہیں 20 جون کی ریلیز کے ساتھ وہ ونڈو مل گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس سوشل ڈرامہ کامیڈی فلم کا پورا مارکیٹنگ پلان بھی طے ہو چکا ہے‘۔
عامر خان کی فلم ‘ستارے زمین پر‘ کی ریلیز ڈیٹ کی خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا پر اس فلم کا 'مالک' کے ساتھ ہونے والا تصادم سرخیوں کی زینت بن گیا تھا۔
تاہم فلم 'مالک' کے میکرز نے تصادم سے بچنے کے لیے فلم کی ریلیز ڈیٹ کو ملتوی کردیا اور اب یہ 11 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
حال ہی میں اداکار راج کمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’مالک‘ کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں اداکار راجکمار راؤ کو گینگسٹر کے روپ میں گاڑی کے اوپر ہاتھ میں بندوق پکڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جہاں اداکار کے چہرے پر ایک شدید تاثر تھا اور وہ کیمرے کی طرف دیکھ رہےہیں۔
'مالک' کے پوسٹر پر مبنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ ‘رعب، رتبہ، اور راج ہوگا کیونکہ 11 جولائی سےمالک سینما گھروں میں آرہی ہے‘۔
واضح رہے کہ راجکمار راؤ کی فلم ’مالک‘ کی ہدایت کاری پُلکت نے کی ہے اور اسے کمار تورانی اور جے شیواکرامانی نے پروڈیوس کیا ہے، یہ فلم ناردرن لائٹس فلمز پروڈکشن، ٹپس فلمز کی پیشکش ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




