انفوٹینمنٹ
’ویڈنزڈے سیزن ٹو‘ کا دھماکہ خیز ٹیزر ریلیز
’ویڈنزڈے سیزن ٹو‘ کا دھماکہ خیز ٹیزر ریلیز
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سپر نیچرل ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ ایک بار پھر اپنی نئی کہانی کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔
سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جو اپنے خوفناک مناظر اور پراسرار فضا کے باعث سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس نئے سیزن میں جہاں ناظرین کو کہانی میں مزید الجھاؤ اور سنسنی خیزی ملے گی، وہیں کئی نئے کردار بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ویڈنزڈے ایڈمز ایک بار پھر نیورمور اکیڈمی لوٹتی ہیں، لیکن اس بار ان کی واپسی صرف تعلیم کے لیے نہیں، بلکہ کچھ دفن شدہ رازوں کی کھوج کے لیے ہے۔
ٹیزر کی شروعات ایک دھماکہ خیز منظر سے ہوتی ہے، جہاں ویڈنزڈے اور اس کی دوست جینا، ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے کپڑوں سے چھپائے گئے ہتھیار نکالتی ہیں، جس پر سیکیورٹی اہلکار دنگ رہ جاتے ہیں۔
سیریز میں مورٹیشیا اور گومز ایڈمز بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ نظر آتے ہیں، جبکہ ویڈنزڈے کے پرانے دوست اسکول میں اس کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔
تاہم ویڈنزڈے حسبِ روایت خاموش، سنجیدہ اور اپنے مشن پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے نظر آتی ہے۔
ناظرین کی بےچینی ختم ہونے کو ہے، کیونکہ نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ سیزن 2 کا پہلا حصہ 6 اگست 2025ء جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025ء کو ریلیز کیا جائے گا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute


