لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دیدی گئی
پنجاب اپنی ائیر لائن بھی لانچ کرے گا جو ملکی اور غیر ملکی پروازیں شروع کرے گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی ترقی کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک کی پہلی بلٹ ٹرین کی منظوری دیدی ہے جو لاہور سے راولپنڈی تک چلے گی۔
مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن ’ایئر پنجاب‘ کی بھی منظوری دی ہے،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ان دونوں منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ایئر پنجاب: ابتدائی منصوبہ بندی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئر پنجاب کے لیے فوری طور پر ایئر بس کمپنی سے 4 جدید طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن اندرون ملک پروازوں کا آغاز کرے گی اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔
مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ ایئر پنجاب کو ملک کی اعلیٰ معیار کی ایئرلائن بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔
لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبہ
اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق، بلٹ ٹرین کے ذریعے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ محض ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا۔
پاکستان ریلوے کے تعاون سے اس منصوبے کی عملی شکل دینے پر غور کیا گیا اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو ریلوے حکام سے رابطے اور اشتراک کے لیے ذمہ داری سونپی گئی۔
مزید برآں، بلٹ ٹرین منصوبے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر بھی غور کرنے کی ہدایت دی گئی۔
دیگر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید 6 ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس شروع کیے جائیں گے، جن میں لاہور سے شاہدرہ اور نارووال،لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں،قلعہ شیخوپورہ سے جڑانوالہ اور شور کوٹ،شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا،لالا موسیٰ سے ملکوال کے راستے سرگودھا،فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد شامل ہیں۔
ماس ٹرانزٹ منصوبے
اجلاس میں لاہور کی یلو لائن اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یلو لائن کی فزیبلٹی اسٹڈی کو 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی اسٹڈی کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
ای-ٹیکسی منصوبہ
وزیراعلیٰ کو صوبے میں متعارف کرائی جانے والی ای ٹیکسی سروس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جو ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا