انفوٹینمنٹ

نیتا امبانی کے خاندانی زیورات نے میٹ گالا کا شو چُرا لیا

Web Desk

نیتا امبانی کے خاندانی زیورات نے میٹ گالا کا شو چُرا لیا

نیتا امبانی کے خاندانی زیورات نے میٹ گالا کا شو چُرا لیا

فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے شو میٹ گالا 2025 میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور بزنس ورلڈ کے بڑے بڑے نام اپنی اسٹائلنگ کے جوہر دکھاتے نظر آئے مگر اس بار جس نے سب کی نظریں چُرا لیں وہ ایشا امبانی تھیں۔

ایشا امبانی انڈیا کی سب سے بڑی بزنس فیملی کی وارث ہیں جو پانچویں بار  میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ مگر اس بار ان کے لک میں کچھ خاص تھا۔

 ایک نہیں، دو نہیں، بلکہ کئی خاندانی زیورات جو اُنہوں نے اپنی والدہ نیتا امبانی کی پرانی کلیکشن سے چنے تھے۔

لباس کی تفصیل  کی بات کریں تو ایشا نے انامیکا کھنا کا کسٹم تھری پیس سوٹ پہنا جو کہ نہ صرف جدید تھا بلکہ روایتی انڈین ٹچ سے بھی بھرپور تھا۔

 کیا آپ  اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس شاہکار لباس کو تیار کرنے میں کتنے گھنٹے لگے تو ڈیزائنر کے مطابق اس شاہکار کی تخلیق میں 20 ہزار گھنٹے لگے۔

 اور جب لباس اتنا خاص ہو، تو زیورات بھی عام کیسے ہو سکتے ہیں؟ ایشا نے ڈبل لیئرڈ  ہیرے کا ہار پہنا، وہ مہاراجہ نوہانگر کے شاہی انداز سے متاثر تھا۔ ہر ایک ہیرا بڑی نفاست سے کٹا گیا، اور وہ ایک رائل لک دے رہا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے ایک خوبصورت موتی، روبی اور سونے کے دانوں سے بنا ہار بھی پہنا، جو خالص انڈین مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

"عیشا نے اپنی بائیں ہاتھ میں جو ہیرے کی رنگ پہنی، وہ نیتا امبانی کی خاص نشانی تھی۔ جبکہ باقی انگوٹھیاں ٹفنی اینڈ کو کی تھیں مگر توجہ نیتا جی کی انگوٹھی نے حاصل کی۔

اور سب سے حیران کن زیور کی بات کریں تو وہ نیتا امبانی کا ایک پرانا ساڑھی بن تھا، جسے ایشا نے کمر پر ایک نیا انداز دے کر باندھا۔ فیشن اور وراثت کا ایسا حسین امتزاج کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

ایشا امبانی نے نہ صرف اپنے لباس سے، بلکہ اپنے جذباتی انتخاب سے بھی یہ پیغام دیا کہ ہندوستانی ثقافت، روایت، اور خاندان کی اہمیت کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 میٹ گالا میں جہاں ہر کوئی چمکنے کی کوشش کرتا ہے، وہاں ایشا نے روایتی زیورات کو اپنا تاج بنا لیا۔ یہ صرف ایک فیشن لک نہیں تھا، یہ تھا محبت، وراثت اور روایت کا جیتا جاگتا نمونہ۔

ایشا امبانی کا دلکش لۃک یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب