انفوٹینمنٹ

جسٹن بیبر انتہائی قریبی عزیز کی وفات پر سوگوار

کینیڈین گلوکار کے قریبی عزیز کی وفات ہوگئی۔

Web Desk

جسٹن بیبر انتہائی قریبی عزیز کی وفات پر سوگوار

کینیڈین گلوکار کے قریبی عزیز کی وفات ہوگئی۔

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

معروف گلوکار جسٹن بیبر اپنے نانا، بروس ڈیل کے انتقال پر غمزدہ ہیں، جو جمعرات کو 80 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

جسٹن بیبر کے نانا کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وہ خود بھی اپنی صحت میں نمایاں گراوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔

حال ہی میں گلوکار کی تھکن زدہ شخصیت اور ان کی ہیلی بیبر کے ساتھ کشیدہ شادی کی افواہوں نے میڈیا میں خاصی چہ میگوئیاں پیدا کی ہیں۔

جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنے نانا کو ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاپا، میں ہمیشہ آپ کے سارے پیسے لے لیتا تھا، ہاہا مجھے یاد ہے کہ آپ نے خاص طور پر بتایا تھا کہ نانی نے آپ کو ہفتے بھر کے لیے صرف 20 ڈالر کا وظیفہ دیا تھا۔

جسٹن بیبر نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کو قائل کر لیتا تھا کہ آپ جمعہ کی رات ہاکی میچ کے دوران میرے لیے اسنیکس خریدو اور  آپ ہچکچاتے ہوئے بھی ہمیشہ دے دیتے تھے۔

جسٹن بیبر نے ہاکی آفیشلز کا بھی خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ جو میرے نانا کی جانب سے ریفری کالز پر طنزیہ جملے برداشت کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے نانا بالکل بھی نہیں ہچکچاتے تھے کہ انہیں بتائیں کہ وہ کتنے خراب ریفری ہیں۔

جسٹن بیبر نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے جنت میں دوبارہ ملنے کا انتظار نہیں کر سکتا،مجھے آپ کی بہت یاد آئے گی، میرا دل دکھے گا اور میں بیٹھ کر ہماری خوبصورت یادوں کو یاد کروں گا۔

ادھر، ان کی اہلیہ ہیلی بیبر نے بھی ہفتہ کے روز انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا،انہوں نے لکھا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں نانا بروس۔

مداحوں کی جانب سے تعزیت:

جسٹن بیبر کے انسٹاگرام فالوورز نے کمنٹس میں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جتنی محبت میرے پاس ہے تمہیں بھیج رہا ہوں بھائی اور دعا کرتا ہوں کہ محبت تمہیں ہر قدم اور ہر لمحے مضبوط کرے۔

ایک صارف نے لکھا کہ تمہیں محبت اور بہت سی ہمت بھیج رہا ہوں،تمہارے دل کے لیے دعاگو ہوں۔

بروس ڈیل، جنہوں نے جسٹن بیبر کی 2011 میں ریلیز ہونے والی ڈاکیومنٹری Never Say Never میں بھی شرکت کی تھی، جسٹن کی والدہ پیٹی مالٹ کی والد تھے۔