انفوٹینمنٹ

ہانیہ عامر بطور باربی ڈول ؟

Web Desk

ہانیہ عامر بطور باربی ڈول ؟

ہانیہ عامر بطور باربی ڈول ؟

پاکستانی معروف و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کو دنیا بھر میں پسند کی جانے والی گڑیا باربی ڈول کے روپ میں دیکھ کر سب اپنے دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ میک اپ روم میں موجود ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے باربی ڈول بن جاتی ہیں۔

ہانیہ عامر کو اس ویڈیو میں پہلے سیاہ لباس میں بغیر میک اپ دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد چند کلپس کے تبیدل ہونے کے ساتھ ان کا میک اپ اور لباس باربی ڈول کے ہو با ہو ہوجاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر نے جہاں باربی سے مماثلت رکھتا ہوا آنکھوں کا میک اپ کیا وہیں اداکارہ نے باربی کا مشہور پنک لباس بھی زیپ تن کیا۔

انہوں نے باربی کے لُک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں سفید موتیوں کا ہار اور کانوں میں بُندے بھی پہنے۔

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کے باربی کے لُک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور انہیں دنیا کی سب سے حسین باربی بھی کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین