فلم / ٹی وی
نواز الدین صدیقی فلمی صنعت کے امتیازی سلوک پر بول پڑے
نصیرالدین شاہ، عرفان خان، منوج باجپائی کے ساتھ بڑے بجٹ کی فلمیں کیوں نہیں بنائی جاتیں، نواز
نواز الدین صدیقی فلمی صنعت کے امتیازی سلوک پر بول پڑے
نصیرالدین شاہ، عرفان خان، منوج باجپائی کے ساتھ بڑے بجٹ کی فلمیں کیوں نہیں بنائی جاتیں، نواز
بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے فلمی صنعت میں اداکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں نوازالدین نے سوال اٹھایا کہ کیا کبھی مرحوم عرفان خان، منوج باجپائی ، نصیرالدین شاہ یا اوم پوری جیسے عظیم فنکاروں کے ساتھ 20 سے 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی کوئی فلم بنائی گئی؟
نوازالدین نے کہا کہ ان عظیم فنکاروں کے ساتھ کبھی کوئی بڑی فلم نہیں بنی، آج آپ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں، انہیں عظیم اداکار قرار دیتے ہیں مگر جب وہ زندہ تھے تو کسی نے ان پر بڑی سرمایہ کاری نہیں کی، یہ صرف ہندوستان میں ہوتا ہے۔
انہوں نے عالمی سینما کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بیرونِ ملک اداکاروں کے انتخاب میں صرف ان کی صلاحیت دیکھی جاتی ہے، شکل و صورت پر فیصلہ نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی سطح پر صرف اچھے اداکار کو منتخب کیا جاتا ہے مگر یہاں ہم نے اداکار، ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار جیسی درجہ بندیاں بنا رکھی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایسے عظیم اداکار ہیں جنہیں محض چھوٹے کرداروں میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے، یہ محض معاون اداکار نہیں بلکہ قابلِ فخر فنکار ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ افسوس کہ کسی نے کبھی ان پر ایک مکمل فلم بنانے کا نہیں سوچا اور شاید آئندہ بھی نہ سوچے، ہم سب ایک دن چلے جائیں گے، مگر یہ روایت جاری رہے گی۔
نوازالدین صدیقی کے آئندہ منصوبے
نوازالدین صدیقی ’گینگز آف واسے پور‘،’بدلاپور‘ ، ’کِک‘ ، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور مشہور ویب سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ جیسے کامیاب منصوبوں کا حصہ رہ چکے ہیں، اب جلد ہی ’کوسٹاؤ‘ میں نظر آئیں گے۔
یہ فلم 1990 کی دہائی کے گووا میں کسٹم آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے، جو سونے کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف لڑے تھے۔
’کوسٹاؤ‘ کی ہدایتکاری ڈیبیو کرنے والے سِجل شاہ نے کی ہے، جبکہ فلم میں پریا بپت، کشور کمار جی، گگن دیو ریار اور حسین دلال بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے،یہ فلم یکم مئی کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy




