نادیہ خان نے مودی سرکار کے عزائم بے نقاب کردیے
بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کے لیے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا ہے، نادیہ خان

معروف اداکارہ و اینکر پرسن نادیہ خان لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی رائے اور بے لاگ مؤقف کا اظہار کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ایک سابق فوجی افسر کی بیٹی ہونے کے ناطے، نادیہ ہمیشہ ملک سے جذبہ حب الوطنی کا اظہار کرنے میں پیش پیش رہتی ہیں، خصوصاً ان مواقع پر جب ملک کو اس جذبے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
چند روز قبل، نادیہ خان نے اُن پاکستانی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی، حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
اب ایک نئی ویڈیو میں نادیہ خان نے بھارت کی پاکستان کے خلاف جنگی حکمت عملی کو اجاگر کیا، جو وہ ایک خاص مدت کے بعد انجام دیتا ہے، خاص طور پر جب بھارت میں کوئی اہم غیر ملکی وفد آتا ہے۔
نادیہ خان نے بھارتی عزائم بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ یہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن پاکستان کے خلاف ہے، ہمیشہ بھارت کا کوئی نہ کوئی شیطانی مقصد تو ہوتا ہی ہے ، اس دفعہ ان کا مقصد پاکستان کا پانی بند کرنا ہے۔
انہوں نے کہا پھر پانی بند کرنے کے لیے پھر کوئی وجہ تو بنانی پڑے گی، پہلگام میں بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا ، مقصد بھی صاف تھا، اب دنیا کو سمجھ میں آرہا ہے ، ان کے اپنے لوگ بھی سوال کررہے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہمیشہ یہی کیوں ہوتا ہے جب کوئی بڑی شخصیت بھارت کا دورہ کررہی ہو تب یہ حملے ہوتے ہیں تو چاہے سمجھوتا ایکسپریس کا دھماکا ہو، ممبئی حملے ہو یا پھر سیاحوں کو ٹارگٹ کیا جانا ہو، ہمیشہ بھارت اپنے ہی لوگوں کو کیوں نشانہ بناتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پہلگام کا حملہ ہوتا ہے اور کیا آپ کے پاس ایسی سپر ٹیکنالوجی ہے کہ پانچ منٹ میں کہ آپ کو پتا چل جاتا ہے کہ یہ اٹیک تو پاکستانیوں نے کروایا ہے ، بس آپ کا مدعا صرف اتنا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کردیا جائے۔
انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ پاکستانی قوم متحد ہےاور اپنی پاک فوج کو ہمیشہ سپورٹ کرے گی۔
نادیہ خان کے بھارت کے خلاف اس حب الوطنی سے بھرپور اور دبنگ مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ نادیہ خان بھارت کے خلاف بولتی ہیں کیونکہ انہیں بالی وڈ کی لالچ نہیں ہے،ایک اور صارف نے کہا کہ سلام ہے نادیہ خان کو، کم از کم وہ سچ تو بولتی ہیں۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ اسی لیے میں نادیہ خان سے محبت کرتی ہوں، وہ دلیر اور ایماندار ہیں،ایک اور مداح نے لکھا کہ نادیہ خان نے بھارت کے خلاف آواز اٹھا کر دل جیت لیے،جبکہ ایک اور نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان اور مشی خان جیسے فنکاروں پر فخر ہے
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا