اسکینڈلز

پرانا عشق یا نیا فیشن؟ شاہ رخ اور پریانکا کے لک نے چونکا دیا

جب ماضی کی گمشدہ کہانی دوبارہ فیشن میں آئی

Web Desk

پرانا عشق یا نیا فیشن؟ شاہ رخ اور پریانکا کے لک نے چونکا دیا

جب ماضی کی گمشدہ کہانی دوبارہ فیشن میں آئی

 
پرانا عشق یا نیا فیشن؟ شاہ رخ اور پریانکا کے لک نے چونکا دیا

فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ میٹ گالا 2025 میں شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا تو ریڈ کارپٹ پر الگ الگ آئے مگر ان کے لک نے سب کو ایک ساتھ 2007 کی یاد دلا دی۔

شاہ رخ خان اس بار  میٹ گالا میں پہنچنے والے پہلے انڈین میل ایکٹر بنے اور اس خاص موقع کے لیے انہوں نے سبیاساچی کا بلیک آؤٹفٹ پہنا۔

اوپر سے لیئرز اور لیئرز جیولری، ہاتھ میں بینگال ٹائیگر اسٹک، اور سینے پر جھومتا ہوا ایک دلکش ’K‘لاکٹ ، جیسے پوری دنیا کو کہہ رہے ہوں کہ میں ہی ’کنگ‘ ہوں اور یہ میں جانتا ہوں۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا  اپنی پانچویں بار  میٹ گالا میں  سفید ریٹرو کوڈڈ آؤٹفٹ میں بلیک پولکا ڈاٹس کے ساتھ نظر آئیں۔ ناصرف یہ بلکہ بالکل پرانی ہالی وڈ فلموں کی فیشن کوئینز جیسا لک اپناتے ہوئے انہوں نے ڈرامیٹک بلیک ہیٹ بھی پہنی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جیسے ہی دونوں کے لک ایک ساتھ سوشل میڈیا پر آئے تو  سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا تاتا بندھ گیا، ریڈ اٹ ہو یا ٹوئٹرسب صارفین یہی کہتے دکھائی دیے کہ کیا یہ کوئی خفیہ سگنل ہے؟

اصل وجہ یہ ہے کہ دونوں کے ہی یہ لُک 2007 دہلی کا وہی پولو ایونٹ یاد دلا رہے ہیں جب دونوں نے اسی طرح کے آؤٹفٹ پہنے تھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شاہ رخ خان اور پریانکا ایک دوسرے کے لیے ہی تھیم پر تھے ، یہ تو کوئی ان کا کوڈ ہے جو صرف وہی سمجھ سکتے ہیں۔‘ کسی نے کہا کہ ’یہ انکا بلاسٹ فرام دی پاسٹ تھا اور کیا خوب تھا۔‘

چاہے فلم ’ڈان‘ ہو یا ’ڈان ٹو‘ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری نے ہمیشہ مداحوں کو دیوانہ بنایا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ خان سال 2006 میں فلم ’ڈان‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور انکی جوڑی ہٹ ہوگئی لیکن دونوں کی پہلی ملاقات سال 2002 میں ہوئی جب پریانکا چوپڑا نے ’مس انڈیا ورلڈ پیجنٹ‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لیا تھا اور شاہ رخ خان نے بطور جج ان سے سوال کیے تھے۔

کئی اسکینڈلزکا موضوع بننے والی بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا بے حد مقبول ’ڈان’ سیریز میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد بھارتی اداکار کنگ خان سے ساتھ انکا نام موضوع بحث رہا اور انکے مبینہ تعلقات لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے۔

لیکن افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب شاہ رخ خان اپنی بیوی گوری سے الگ ہو گئے تھے جس کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑاکو کئی موقع پر شاہ رخ خان کے ہمراہ دیکھا گیا۔

یہاں تک کہ یہ افواہیں بھی پھیلائی گئی کہ کنگ خان اورپریانکا نے 2013 میں ٹورنٹو کی ایک تقریب میں خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔

 پریانکا چوپڑا نے تمام تر افواہوں کے بعد 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑے نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا، دونوں کی اب ایک بیٹی بھی ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔