سوشل میڈیا
وشما فاطمہ اور سبحان اعوان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
وشما فاطمہ اور سبحان اعوان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف اداکار جوڑی وشما فاطمہ اور سبحان اعوان کی ایک مزاحیہ ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
اداکارہ وشما فاطمہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور اداکار سبحان اعوان کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مزاحیہ انداز میں ایک مکالمے پر لپ سنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں وشما نے لکھا،‘میری آواز ہی ایسی ہے!‘
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے وہ دھیمی آواز میں کہتی ہیں، ‘میری آواز ہی ایسی ہے‘، لیکن شادی کے بعد اسی جملے کو طنزیہ اور بلند آواز میں دہراتے ہوئے کہتی ہیں ،‘نہیں بول سکتی آہستہ، میری آواز ہی ایسی ہے!‘
یہ مختصر ویڈیو چند گھنٹوں میں ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مداحوں نے جوڑی کی کیمسٹری اور حس مزاح کو خوب سراہا ہے۔
یاد رہے کہ وشما اور سبحان اعوان سوشل میڈیا پر اپنی ہنسی مذاق سے بھرپور ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں، اور ان کی یہ منفرد طرزِ تفریح ان کے فالوورز کو بے حد پسند آتا ہے۔
وشما فاطمہ نے مقبول ڈرامہ سیریل ‘مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار ادا کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ اداکار وہاج علی اور ہانیہ عامر بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ وشما فاطمہ اور سبحان اعوان نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اس وقت سے اب تک دونوں سوشل میڈیا پر ایک خوشگوار اور تفریحی جوڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz


