خواتین
خوبصورتی کا راز: بس ایک گلاس بیوٹی واٹر
خوبصورتی کا راز: بس ایک گلاس بیوٹی واٹر
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے، تو یاد رکھیں کہ یہ معمولی بات نہیں جلد کا بے جان یا تھکا ہوا نظر آنا درحقیقت جسم کے اندرونی توازن کی علامت ہو سکتا ہے۔
یقیناً میک اپ آپ کی خوبصورتی کو نکھارتا ہے، مگر حقیقی نکھار وہی ہے جو اندر سے آئے۔ بغیر کسی مصنوعی سہارے کے صحت مند، تروتازہ اور چمکدار جلد حاصل کی جا سکتی ہے، اور اس کے لیے بنیادی قدم ہےجسم کو مناسب ہائیڈریشن فراہم کرنا۔
اسی مقصد کے لیے ہم آپ کے لیے لائے ہیں ایک سادہ، قدرتی اور مؤثر نسخہ: ’بیوٹی واٹر‘جو اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائیت بخش اجزاء سے بھرپور ہے۔ یہ پانی نہ صرف آپ کی جلد کو اندرونی طور پر نم رکھتا ہے، بلکہ زہریلے مادّوں کے اخراج، عمر رسیدگی کے اثرات میں کمی اور کولیجن کی پیداوار میں بھی مددگار ہے۔
کولیجن کیا ہے؟
کولیجن ایک قدرتی پروٹین ہے جو جلد کی لچک، تروتازگی اور ساخت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جلد، ناخنوں اور بالوں کی صحت میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
بیوٹی واٹر کا نسخہ:
اجزاء:
700 ملی لیٹر نیم گرم پانی
1 چمچ چیا بیج
1 عدد لیموں کا تازہ رس
1 چمچ گو جی بیریز
ترکیب:
تمام اجزاء کو ایک شیشے کی بوتل میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ تھوڑی دیر بعد بیوٹی واٹر تیار ہو جائے گا۔ بہتر نتائج کے لیے اسے نہار منہ پینا مفید ہے۔
اجزاء کے فوائد:
گرم پانی:
جلد کے اندر نمی برقرار رکھتا ہے، لچک میں اضافہ کرتا ہے اور خشکی کو کم کرتا ہے۔
چیا بیج:
اومیگا-3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور، سوزش کو کم کرتے ہیں اور جلد کو اندرونی سکون بخشتے ہیں۔
لیموں:
وٹامن C کا خزانہ، جو کولیجن کی پیداوار میں معاون ہے اور جلد کو قدرتی طور پر نکھارتا ہے۔
گو جی بیریز:
اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن A و C سے بھرپور، جو جلد کو UV شعاعوں کے اثرات سے بچاتے اور جوان رکھتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ:
اس مشروب کو صبح نہار منہ یا دن بھر وقفے وقفے سے پینا مفید ہے۔ یہ کوئی فوری جادوئی حل نہیں، لیکن اگر اسے صحت مند خوراک اور متوازن طرزِ زندگی کا حصہ بنایا جائے، تو آپ کی جلد دیرپا چمکدار اور تندرست رہ سکتی ہے۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
'Invisible' Reddit outage leaves users confused
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts


