انفوٹینمنٹ
ہالی وڈ اداکار کی بیٹی نے خود کوٹرانسجینڈر بنا ڈ لا
اس فیصلے میں والدہ نے سپورٹ کیا، ایئرن
ہالی وڈ اداکار کی بیٹی نے خود کوٹرانسجینڈر بنا ڈ لا
اس فیصلے میں والدہ نے سپورٹ کیا، ایئرن
معروف ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کی بیٹی ایئرن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر ہیں۔
29 سالہ ابھرتی ہوئی ماڈل ایئرن نے منگل کے روز ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی شناخت اور تبدیلی کے سفر پر روشنی ڈالی۔
وہ اور ان کا جڑواں بھائی جولیئن 81 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے سات بچوں میں شامل ہیں۔
ایئرن نے کہا کہ نظر آنا اور واقعی دیکھے جانا، دونوں میں فرق ہوتا ہے، میں ہمیشہ سے نظر تو آتی رہی ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ مجھے ابھی تک واقعی دیکھا نہیں گیا۔
انٹرویو کے دوران ان سے ’نیپو بےبی‘کہلائے جانے کے تاثر پر بھی بات ہوئی، ایئرن نے اس تصور کی تردید کی۔
ایئرن کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی اپنے والد کی فلم میں کسی چھوٹے کردار میں نہیں ڈالا گیا، نہ میں بزنس میٹنگز یا فلمی تقریبات میں شامل رہی، میرے والد ہمیشہ ہمیں اپنی راہ خود تلاش کرنے پر زور دیتے تھے، میں چاہوں گی کہ اگر مجھے کامیابی ملے تو وہ میرے اپنے بل بوتے پر ہو۔
ایئرن نے مزید بتایا کہ ان کے والدین نے اپنی شہرت کے باوجود انہیں عام بچوں کی طرح پروان چڑھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی والدین مکمل نہیں ہوتے لیکن میں شکر گزار ہوں کہ میرے والدین نے مجھے روشنیوں سے دور رکھا تاکہ میں عام بچپن گزار سکوں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں اپنی شناخت اور جسمانی خدوخال کے حوالے سے جدوجہد کا سامنا رہا۔
ایئرن نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ کہا گیا کہ میں کسی چیز کی زیادتی یا کمی کا شکار ہوں، بہت بڑی، بہت دبلی نہیں، کافی سیاہ نہیں، یا کافی گوری نہیں، بہت نسوانی، یا کافی مردانہ نہیں، کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ تم بالکل ٹھیک ہو۔
ایئرن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نومبر سے ہارمون تھراپی کا آغاز کیا اور اس فیصلے میں ان کی والدہ اور دیگر سیاہ فام خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایئرن ذہنی صحت کی مشیر بننے کے لیے تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’




