فلم / ٹی وی

اللو ارجن نے ایٹلی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا نام بتادیا

اللو ارجن نے منصوبے کے بارے میں مداحوں کو بتادیا

Web Desk

اللو ارجن نے ایٹلی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا نام بتادیا

اللو ارجن نے منصوبے کے بارے میں مداحوں کو بتادیا

اللو ارجن  نے منصوبے کے بارے میں مداحوں کو  بتادیا
 اللو ارجن نے منصوبے کے بارے میں مداحوں کو بتادیا

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن نے  مداحوں کے لیے ان کی اگلی فلم کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ شیئر کردی۔

 حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) میں اپنے ایک سیشن کے دوران اللو ارجن  نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ وہ تامل ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ ایک میگا پروجیکٹ کے لیے تعاون کرنے جا رہے ہیں جس کا عارضی عنوان AA22xA6 ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللو ارجن نے  تقریب میں بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے ہاں کیوں کی اور  فلم کیسی بنے گی؟۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیشن میں بات چیت کے دوران جب اللو ارجن سے ایٹلی کے ساتھ نئی فلم میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ‘ہاں یہ میری بائیسویں فلم ہے جو ایٹلی کے ساتھ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایٹلی نے  بالی وڈ میں جوان اورساؤتھ میں کئی  سپر ہٹ فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں  اور اب ایک اور فلم بنانے کیلئے ہم اکٹھے ہوئے ہیں‘۔ 

فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اللو کا کہنا تھا کہ ‘مجھےفلم کا آئیڈیا بہت پسند آیا  اور میں نے محسوس کیا کہ ہم کئی سطحوں پر ہم خیال ہیں ہمیں امید ہے کہ ہم ہندوستانی سنیما کے لیے ایک بالکل نئی کہانی پر مبنی فلم لائیں گے‘۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ مکمل طور پر ہندوستانی حساسیت کے ساتھ ایک بہت ہی بین الاقوامی نمائندگی والی فلم ہوگی جس کیلئے توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ اس سال کے آخر میں شروع ہو جائے گا جبکہ کاسٹ، عملے اور ریلیز شیڈول کے بارے میں مزید تفصیلات جلد ہی اعلان کی جائیں گی‘۔

ویوز کے بارے میں

ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز سمٹ) کا باضابطہ طور پر یکم مئی کو ممبئی میں آغاز ہوا جہاں میڈیا اور تفریحی صنعت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاح کردہ ویوز سمٹ 2025 کا مقصد فلم اور روایتی فنون سے لے کر گیمنگ اور ٹیک تک ہندوستان کی روحانی اور تخلیقی صنعتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ثقافتی تبادلے کو فروغ دینےکے لیے کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے باصلاحیت افراد اکٹھے ہوئے ہیں۔

تقریب کے ممتاز مہمانوں میں سپر اسٹار شاہ رخ خان، رجنی کانت، اللو ارجن، ہیما مالنی،دیپیکا پڈوکون،وکی کوشل، کارتک آریان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت متعدد نامور شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔