پاکستان
پاکستانی FM ریڈیو پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ
بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے کیا۔
پاکستانی FM ریڈیو پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ
بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے کیا۔
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے پاکستان پر 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسلام آباد نے اس حملے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے کہا کہ اس کی افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی اپنی فوج کو ’ آپریشنل آزادی’ دے دی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے ڈیجیٹل حملے کرتے ہوئے متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی گئی تھی جس میں بڑے انٹرٹینمنٹ چینلز بھی شامل تھے جن کے ڈرامے سرحد پار بھی بہت شوق و ذوق سے دیکھے جاتے ہیں۔
معاملہ صرف یہیں نہیں تھما بلکہ اس کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگادی گئی یوں بھارتی مداحوں کی پاکستانی سیلیبریٹیز تک رسائی بھی روک دی گئی۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے کسی بھارتی چینل پر اب تک پابندی تو سامنے نہیں آسکی البتہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے خود بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی جانب سے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس فیصلے کو اصولی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ اقدام قرار دیا
وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کشیدگی کی موجودہ صورتِحال کے پیش نظر یہ محبِ وطن اقدام پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے، اس فیصلے کو قومی یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ نے اس فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے کی یہ پہل خود مختارانہ ہے اور اس سے قومی وقار اور خود مختاری کو تقویت ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے یہ پیغام جاتا ہے کہ پوری قوم ان مشکل حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کےلیے متحد ہے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion




