پاکستان
اداکار ساجد حسن کے بیٹے کی ضمانت منظور
عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اداکار ساجد حسن کے بیٹے کی ضمانت منظور
عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کیس کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
ملزم ساحر حسن مصطفیٰ عامر قتل کی تفتیش کے ملزمان میں سے ایک ہے۔
درخواست ضمانت کی سماعت میں وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم 2 ماہ سے زائد عرصے سے جیل میں ہے۔
عدالت نے ملزم ساحر کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا تھا۔
ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔
مارچ میں ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے ایک عبوری چالان پیش کیا تھا۔
عبوری چالان میں کہا گیا تھا کہ 'ملزم نے منشیات کی فروخت سے رقم اپنے والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔'
عبوری چالان کے مطابق منیجر کو اپنا دفاع پیش کرنے کا موقع دیا گیا اور انہیں بینک اسٹیٹمنٹ اور بے گناہی کا ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم اس نے ابھی تک ایسا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
چالان جمع ہونے پر عدالت ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Michael Jackson’s nephew talks intense journey to embody his famous uncle
Inside Blake Shelton, Gwen Stefani’s ‘deliberate reset’ after tough year
Melania Trump offers advice to Cheryl Hines for her life with RFK Jr.
Britney Spears sells entire music catalog in Landmark deal
Margot Robbie exposes bizarre gift from actor that left her furious
Hailee Steinfeld breaks silence on music comeback after hiatus
Drew Barrymore appreciates Nick Jonas’ honesty about anxiety attack
Vishal Dadlani calls out ‘Sifaarish’ culture in music industry



