اداکارہ کی بولڈ تصویر لائک کر کے ویرات کوہلی پھنس گئے
اونیت کور کی بولڈ تصویر لائک کرنے کے بعد کوہلی کی وضاحتیں
جہاں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، وہیں جوڑے کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے زیادہ پیار کرنے والے جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
تاہم ویرات کوہلی کی ایک حالیہ سوشل میڈیا سرگرمی نے ایک ہنگامہ برپا کردیا۔
یکم مئی کو ہی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک طویل عرصے بعد اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ ایک دل موہ لینے والی تصویر شیئر کی تھی۔
انہوں نے دونوں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'میری بہترین دوست، میری جیون ساتھی، میری محفوظ جگہ، میرا بہترین نصف، میرا سب کچھ، آپ ہماری تمام زندگیوں کی رہنمائی ہیں، ہم آپ سے ہر روز بہت زیادہ پیار کرتے ہیں، سالگرہ مبارک ہو میری محبت انوشکا'۔
ابھی مداح جوڑے کی اس نئی تصویر پر اپنی محبت اور دلی جذبات کا اظہار کررہے تھے کہ ویرات کی ایک حرکت ان کی نظروں سے چھپ نہ سکی۔
اصل میں طوفان اس وقت برپا ہوا جب سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ ویرات نے اداکارہ اونیت کور کی ایک بولڈ تصویر کو پسندیدگی کی سند بخشی ہے۔
30 اپریل کو اونیت کور نے انسٹاگرام پر بولڈ تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کیا، ان تصاویر میں، وہ پرنٹڈ شارٹ اسکرٹ کے ساتھ سبز کراپ ٹاپ پہنے نظر آرہی ہیں۔
تاہم جس چیز نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کی وہ یہ تھی کہ ویرات نے اس پوسٹ کو لائک کیا اور پھر اسےان لائک بھی کردیا۔
اس سرگرمی کو ان کے فین پیجز پر شیئر کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں صارفین کے ردِ عمل کی بھرمار اور بحثیں شروع ہوگئیں، یہاں تک کہ ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کو بھی کمنٹس میں ٹیگ کیا گیا۔
کچھ شائقین نے اسے بے ضرور ٹیک گلچ قرار دیا تو کچھ ویرات کوہلی کے ارادوں کے حوالے سے شبہ ظاہر کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ 'کوہلی صاحب یہ کیا رویہ ہے؟'جب کہ کسی اور نے کہا، 'آکائے بیٹا پاپا کو فون دو۔'
اس ساری ہنگامہ خیز میں اب ویرات نے بذاتِ خود ردعمل کا اظہار کیا اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کر کے وضاحت دینے لگے۔
اسٹوری میں ویرات کا کہنا تھا کہ 'میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ اپنی فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے، ایسا لگتا ہے کہ الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا ہے، اس کے پیچھے قطعی طور پر کوئی مقصد نہیں تھا، میری درخواست ہے کہ کوئی غیر ضروری مفروضہ نہ بنایا جائے، آپ کی سمجھ کے لیے آپ کا شکریہ'۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں پرفارم کررہے ہیں جہاں ان کی ٹیم، رائل چیلنجرز بنگلورو دس میچوں میں سات جیت کے ساتھ، RCB ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔




