انفوٹینمنٹ
عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کی کولیبریشن نے دھوم مچادی
عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کردیا
عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کی کولیبریشن نے دھوم مچادی
عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کردیا
دنیائے موسیقی کے 2 عظیم گلوکار عاطف اسلم اور مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کو ایک ہی گیت میں ایک ساتھ آواز کا جادو جگاتے ہوئے دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
یہ حیرت انگیز کولیبریشن ویلو ساؤنڈ اسٹیشن اور بلال لاشاری کی تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے نئے سیزن میں عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا مشہورِ زمانہ کلام 'سانوں اک پل چین نہ آوے' دوبارہ گایا ہے لیکن اس بار کچھ ایسا ہوا ہے جو پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔
عاطف اسلم، جو موجودہ دور میں موسیقی کے لیجنڈ مانے جاتے ہیں اور نصرت فتح علی خان، جنہیں ہر دور کی موسیقی کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ایک ہی ٹریک میں ایک ساتھ گاتے سُنے جا سکتے ہیں۔
اگرچہ نصرت فتح علی خان 1997 میں دنیا سے رخصت ہو چکے، لیکن ان کی آواز کو اس گانے میں اس مہارت سے شامل کیا گیا ہے کہ سننے والا حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔
عاطف اسلم نے اپنی مخصوص جذباتی آواز میں جب اس لازوال قوالی کو گایا تو نصرت صاحب کی اصل آواز کے ساتھ جو امتزاج پیدا ہوا، وہ سننے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔
بلال لاشاری، جو اس پروجیکٹ کے پروڈیوسر ہیں، انہوں نے نہ صرف اس گانے کی ویژولز میں اعلیٰ معیار کے وی ایف ایکس (VFX) کا کمال انداز میں استعمال کیا ہے بلکہ ایک ایسا خواب سچ کر دکھایا جس کی تمنا برسوں سے کی جا رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر یہ گانا رییز ہوتے ہی تیزی سے چھا گیا ہے، کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین محبت اور جذبات سے لبریز تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ میرا خواب تھا کہ نصرت صاحب کو لائیو سنوں، لیکن آج میں دو لیجنڈز کو ایک ساتھ سن رہا ہوں'۔
ایک اور مداح نے بلال لاشاری کو داد دیتے ہوئے کہ 'ویڈیو اور وی ایف ایکس لاجواب ہیں۔ ایسی کمال پروڈکشن پاکستان میں کم ہی دیکھی گئی ہے'۔
جبکہ ایک مداح نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 'یہی ہوتا ہے جب تین لیجنڈز ایک ساتھ آجائیں'۔
یہ گانا نہ صرف نصرت فتح علی خان کو خوبصورت خراجِ عقیدت ہے بلکہ اسے پاکستانی موسیقی کی نئی معراج قرار دیا جارہا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed




