وائرل اسٹوریز

جنگ ہوئی تو انگلینڈ چلا جاؤں گا، شیر افضل مروت

ہم فوجی تو نہیں ہیں کہ ہتھیار اٹھائیں، جنگ تو فوج لڑے گی، شیر افضل مروت

Web Desk

جنگ ہوئی تو انگلینڈ چلا جاؤں گا، شیر افضل مروت

ہم فوجی تو نہیں ہیں کہ ہتھیار اٹھائیں، جنگ تو فوج لڑے گی، شیر افضل مروت

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران معروف سیاستدان و سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت نے جنگ کی صورت میں اپنی حکمت عملی بتا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر افضل خان مروت سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ چھڑتی ہے تو کیا وہ بندوق اٹھا کر سرحد پر جائیں گے؟

اس پر مروت نے برجستہ جواب دیا کہ 'اگر بھارت سے جنگ ہوئی تو میں انگلینڈ چلا جاؤں گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم فوجی تو نہیں ہیں کہ ہتھیار اٹھائیں، جنگ تو فوج لڑے گی، ہم ان کو شاباشی دیں گے، ہمت بندھائیں گے'۔

صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو کشیدگی کم کرنے کے لیے پیچھے ہٹنا چاہیے؟ تو شیر افضل مروت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'کیا مودی میری خالہ کا بیٹا ہے جو میرے کہنے پر پیچھے ہٹ جائے گا؟'

ان کے یہ بیانات دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حس مزاح کو سراح وہیں بعض ناقدین انہیں 'بزدل' قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم رہنما تھے۔

حالیہ برسوں میں پارٹی قیادت پر شدید تنقید کے سبب انہیں پی ٹی آئی کی کلیدی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

پہلگام حملہ:

گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مسلح دہشت گردوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ حملہ کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران عام شہریوں پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے متعدد سخت سفارتی اور تزویراتی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں پاکستانی سے سفارتی تعلقات میں کمی، اہم سرحدی راستوں کی بندش، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے فوجی اتاشیوں کی بے دخلی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور خطے میں کسی بھی وقت صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ موجود ہے۔

تازہ ترین