ہالی ووڈ
لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم دھماکوں کی سازش ناکام
کنسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔
لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم دھماکوں کی سازش ناکام
کنسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔
برازیل کی پولیس نے معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے تاریخی کنسرٹ میں ایک بم حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔
لیڈی گاگا کا کنسرٹ ہفتہ کے روز برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں کوپاکیبانا بیچ پر منعقد ہوا تھا جس میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ'بم دھماکے کی یہ سازش نفرت انگیز تقاریر اور نوجوانوں میں بنیاد پرستی کو فروغ دینے والے ایک گروپ کی طرف سے ترتیب دی گئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز سے دھماکے کرنے کے لیے کنسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔
مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ 'لٹل مونسٹرز' کے ارکان کے طور پر متعارف کرایا ہوا تھا۔
مشتبہ افراد کے خلاف وزارتِ سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کارروائی وزارت کی سائبر آپریشنز لیب کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی جو ریو ریاستی پولیس کی انٹیلی جنس کی اطلاع کے بعد تیار کی گئی تھی۔
رپورٹ میں کوڈڈ زبان اور انتہا پسندی کی علامت کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کے درمیان پرتشدد رویے کی حوصلہ افزائی کرنے والے ڈیجیٹل سیلز کو بے نقاب کیا تھا۔
پولیس نے مبینہ طورپر گروپ کے رہنما کو جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں غیر قانونی آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
تحقیقات کے سلسلے میں حکام نے ریو ڈی جنیرو، ماتو گروسو، ریو گرانڈے ڈو سل اور ساؤ پاؤلو کی ریاستوں میں ایک درجن سے زائد تلاشی اور ضبطی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
ریاست ریو ڈی جنیرو کی سول پولیس، وزارت انصاف کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
ریو سٹی ہال کے مطابق امریکی پاپ آئیکون کے کنسرٹ میں 21 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34




