انفوٹینمنٹ

میٹ گالا، حاملہ اہلیہ کا پرس تھامے سدھارتھ ہیرو بن گئے

حاملہ اہلیہ کیلئے سدھارتھ کا پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا

Web Desk

میٹ گالا، حاملہ اہلیہ کا پرس تھامے سدھارتھ ہیرو بن گئے

حاملہ اہلیہ کیلئے سدھارتھ کا پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا

حاملہ اہلیہ کیلئے سدھارتھ کا پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا
حاملہ اہلیہ کیلئے سدھارتھ کا پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ اور مام تو بی کیارا ایڈوانی کا میٹ گالا میں ڈیبیو اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے تاہم حال ہی میں نیویارک سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

 اداکارہ کیارا اڈوانی اس سال میٹ گالا میں پہلی بار جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں اور اس  پروقار تقریب  میں شرکت کیلئے  کیارا اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ہمراہ پہلے ہی نیویارک پہنچ چکی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر جوڑے کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں کیارا اور سدھارتھ ایک مقام کے باہر نظر آ رہے ہیں اور سدھارتھ اپنی حاملہ اہلیہ کا پرس تھامے ہوئے ہیں۔ 

میٹ گالا، حاملہ اہلیہ کا پرس تھامے سدھارتھ ہیرو بن گئے

سدھارتھ کا یہ پیار بھرا انداز سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آ رہا ہے جس کے بعد صارفین اداکار کو اہلیہ کا خیال رکھنے کی وجہ سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں خوب سراہ رہے ہیں۔

بحث و مباحثے کی ایپ ریڈٹ پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر  تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ سڈ اپنی اہلیہ کیارا  کا بیگ پکڑے ہوئے ہیں واہ  یہ دونوں کتنے پیارے ہیں‘، کمنٹ کے جواب میں ایک اور ریڈٹ صارف نے لکھا کہ ‘کیارا ان کے ہونے والے بچے کی ماں بننے والی ہیں اتنا تو سدھارتھ کم از کم کر ہی سکتے ہیں‘۔

 ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘سدھارتھ کی تو عام تصاویر میں بھی مردانہ وجاہت مثالی ہے اور کیارا ویسے ہی بہت پیاری  ہیں ‘۔

میٹ گالا 2025 میں بھارتی مشہور شخصیات

اداکارہ کیارا ایڈوانی کےہمراہ اس سال پہلی بار بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ بھی میٹ گالا میں شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سبیاساچی مکھرجی کے تیار کردہ ایک شاندار لباس میں ریڈ کارپیٹ پر نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی آئیکون پریانکا چوپڑا جونس فیشن کی اس رات میں اپنی پانچویں شرکت کریں گی اور اطلاعات کے مطابق وہ اولیور روسٹنگ کی تیار کردہ ایک خصوصی تخلیق پہنیں گی جس کے ساتھ بلگری کے ہائی جیولری کلیکشن کا ایک شاندار پیس ہوگا۔

میٹ گالا 2025 کے بارے میں

میٹ گالا 2025 اپنی دلکش واپسی کے لیے 5 مئی 2025 کو نیویارک شہر کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کی نمائش 'سپر فائن، ٹیلرنگ بلیک اسٹائل' کے مطابق، ڈریس کوڈ 'ٹیلرڈ فار یو' ہے جس کا مقصد مردوں کے لباس اور سوٹنگ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

کیارا کی میٹ گالا میں شرکت ان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جو عالمی سطح پر ان کی جگہ کو مزید مضبوط بنائے گی۔