فلم / ٹی وی

عامر خان کی 'ستارے زمین پر' کی کاسٹ میں کون کون شامل؟

اداکار کی پروڈکشن ٹیم نے پہلی جھلک کے ساتھ پوری کاسٹ کو ٹیگ کردیا۔

Web Desk

عامر خان کی 'ستارے زمین پر' کی کاسٹ میں کون کون شامل؟

اداکار کی پروڈکشن ٹیم نے پہلی جھلک کے ساتھ پوری کاسٹ کو ٹیگ کردیا۔

فلم کا پوسٹر 5 مئی کو جاری کیا گیا۔
فلم کا پوسٹر 5 مئی کو جاری کیا گیا۔

سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک، ستارے زمین پر کے حوالے سے شائقین کا جوش نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔

عامر خان پروڈکشن نے حال ہی میں فلم کے آفیشل پوسٹر کی نقاب کشائی کی، جس میں مداحوں کو پہلی جھلک پیش کی گئی اور پوری اسٹار کاسٹ کو ٹیگ کیا گیا۔

عامر خان کی قیادت میں اور ان کے ساتھ ایک باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ، یہ فلم دل کو چھونے والے اور یادگار سنیما تجربے کا وعدہ کرتی ہے۔

یہاں اس کہانی کو زندہ کرنے والی آل اسٹار کاسٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فلم میں عامر خان، جینیلیا ڈیسوزا اور درشیل سفاری کے علاوہ اپرنا پروہت، آروش دتا، ویدانت شرما، رشی شاہانی، ڈولی اہلووالیا تیواری، گوپی کرشنن ورما، نمن مشرا، رشبھ جین، آشیش پینڈسے، سمویت ڈیسائی، سمرن، آیوش بھنسالی، گرپال سنگھ اور بریجیندرا کالا بھی شامل ہیں۔

پوسٹر یہاں دیکھیں:

عامر خان پروڈکشن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ستارے زمین پر کے فرسٹ لک پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔

فلم کے زندہ دل اور مزاحیہ انداز  پر قائم رہتے ہوئے، پوسٹر میں بچوں اور شرارتوں سے بھرے ایک متحرک، ہلکے پھلکے ماحول میں عامر خان درمیان میں بیٹھے نظر آئے۔'

تصویر میں عامر بظاہر پریشان دکھائی دے رہے ہیں، جو ایک باسکٹ بال اپنی ٹانگ پر رکھ کر کرسی پر براجمان ہیں، ان کے چاروں طرف، پرجوش کرداروں کا ایک گروپ تفریحی اور متحرک پوز دیتا نظر آیا۔

اس فلم میں جن 10 نووارد فنکاروں کو لانچ کیا جا رہا ہے، ان میں اروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سموت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشش پینڈسے، رشی شہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن مانگیشکر شامل ہیں۔

تصویر کی تفصیلات میں ستارے، ایک رننگ ٹریک، اور باسکٹ بال ہوپ کے گرافک بھی شامل ہیں۔

پوسٹر کی خاص بات اس تصویر کے ساتھ فلم کی ٹیگ لائن  "سبکا اپنا اپنا نارمل" ہے جو ایک منفرد اور جامع بیانیہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

عامر خان کی فلم 'ستارے زمین پر' کی کہانی کا مرکزی خیال خصوصی بچوں کی ٹیم اور ان کے خوابوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے گرد گھومتا ہے،،

ہالی وڈ رپورٹر کے ساتھ پہلے کی بات چیت میں خان نے ستارے زمین پر کو ایک 'دل کو چھو لینے والی داستان' قرار دیا تھا۔

اداکار نے کہا تھا کہ یہ فلم ان لوگوں کے بارے میں ہے جو مختلف معذوریوں کا شکار ہیں، یہ محبت، دوستی اور زندگی کے بارے میں ہے'۔

عامر نے کہا تھا کہ 'تارے زمین پر نے آپ کو رلا دیا لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ ایک مزاحیہ فلم ہے، لیکن اس کی تھیم وہی ہے'۔

فلم کی کہانی کے بارے میں اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا تھا کہ 'لوگ شاید سوچتے ہیں کہ اگر تھیم سنجیدہ ہو تو فلم مزاحیہ کیسے ہوسکتی ہے لیکن آپ جانتے ہیں، راجو ہیرانی کی فلموں کی طرح جس میں بہت سارا ڈرامہ ہوتا ہے، لیکن اس میں مزاحیہ انداز بھی ہوتا ہے، یہ فلم بھی ایسی ہی ہے'۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق عامر خان اور آر ایس پرسنا اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ستارے زمین پر' کو 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں لانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔