فیشن

میٹ گالا 2025، دلجیت دوسانجھ کی دھماکے دار انٹری

جب دلجیت دوسانجھ نیلے قالین پر اُترے، تو سب کی نظریں اُن پر جم گئیں۔

Web Desk

میٹ گالا 2025، دلجیت دوسانجھ کی دھماکے دار انٹری

جب دلجیت دوسانجھ نیلے قالین پر اُترے، تو سب کی نظریں اُن پر جم گئیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

  2025 کے سب سے بڑے اور سب سے اسٹائلش فیشن ایونٹ میٹ گالا میں دلجیت دوسانجھ نے نہ صرف اپنے فیشن سے سب کو حیران کیا، بلکہ پنجابی ثقافت کو عالمی اسٹیج پر زبردست انداز میں پیش کیا۔

اس سال کا میٹ گالا نیو یارک کے مشہور میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں ہوا، اس بار کی  تھیم سُپر فائن ٹیلرنگ بلیک اسٹائل تھی اور ڈریس کوڈ ’ٹیلرڈ فار یو‘ رکھا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر مینزویئر (مردانہ لباس) پر فوکس کرتا تھا۔

 یہ تھیم  مونیکا ایل ملر کی کتاب  سلیوز ٹو فیشن سے متاثر تھا، جو بلیک ڈینڈی ازم اور ڈائسپورا اسٹائلنگ پر مبنی ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے  میٹ گالا میں سفید شاہی لباس پہنا، جسےمشہور ڈیزائنر Prabal Gurung نے ڈیزائن کیا تھا ۔

لیکن صرف لباس ہی خاص نہیں تھا، اُن کے ہاتھ میں ایک تلوار تھی، اُن کی پگڑی اور نیکلس میں روبیز اور ایمرالڈز جڑے تھے، اُن کے سفید کیپ پر پنجابی زبان کے الفاظ درج تھے، پورا انداز گویا تاریخ، ورثے اور وقار کا حسین امتزاج تھا۔

جیسے ہی دلجیت کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا طوفان آ گیا۔

دلجیت کے ساتھ اس بار شاہ رخ خان نے بھی میٹ گالا میں ڈیبیو کیا، جنہوں نے  سبیاساچی مکھرجی کا روایتی شاہی لباس پہنا۔

کیارا ایڈوانی نے اپنی حمل کی خوشی کو فیشن میں بدلا اور 'Bravehearts' کے نام سے خاص لباس پہنا، جو ایک سونے کی دل کی شکل میں بریسٹ پلیٹ سے سجا ہوا تھا۔

جبکہ پریانکا چوپڑا ہمیشہ کی طرح اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

  میٹ گالا 2025 نہ صرف ایک فیشن شو تھا، بلکہ یہ ثقافت، شناخت اور انداز کا عالمی اظہار تھا اور دلجیت دوسانجھ نے جس انداز میں پنجابی ثقافت کو پیش کیا، وہ قابلِ فخر، متاثرکن اور دل کو چھو لینے والا تھا۔

دلجیت کی تصاویر یہاں دیکھیں:

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام